اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز

دبئی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر اینڈرے فلیچر نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے سیزن 4 پلیئرز آکشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایم آئی ایمریٹس نے فلیچر کو 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کر کے انہیں اب تک کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا۔انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر اسکاٹ کری کو دبئی کیپیٹلز نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں خرید کر بڑا سرپرائز دیا، جب کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن کو گلف جائنٹس نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔یو اے ای کے فاسٹ بولرز کی ریکارڈ مانگمقامی کھلاڑیوں میں یو اے ای کے پیسرز کی مانگ سب سے زیادہ رہی۔

جنید صدیقی کو شارجہ واریئرز نے 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں خریدا۔محمد روہید کو ایم آئی ایمریٹس نے 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں سائن کیا۔وسیم اکرم کو شارجہ واریئرز نے 55 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔پاکستانی کھلاڑی بھی مرکز نگاہ رہے، پاکستانی اسٹارز کی بھی اچھی بولی لگی۔فخر زمان اور نسیم شاہ کو ڈیزرٹ وائپرز نے 80، 80 ہزار ڈالر میں خریدا۔نوجوان بیٹر حسن نواز کو 40 ہزار ڈالر میں موقع ملا۔

دیگر نمایاں معاہدےمحمد نبی (افغانستان) اور ٹائمل ملز (انگلینڈ) دبئی کیپیٹلز کا حصہ بنے (80، 80 ہزار ڈالر)۔شکیب الحسن (بنگلہ دیش) کو ایم آئی ایمریٹس نے 40 ہزار ڈالر میں خریدا۔دویان پریٹوریئس (جنوبی افریقہ) شارجہ واریئرز کا حصہ بنے (1 لاکھ 20 ہزار ڈالر)۔اسکاٹ لینڈ کے برینڈن مکملن 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو جوائن کر گئے۔تاریخی لمحہاس آکشن میں پہلی بار سعودی عرب کے کھلاڑی بھی شامل ہوئے، جہاں فیصل خان (ڈیزرٹ وائپرز) اور عثمان نجیب (دبئی کیپیٹلز) سمیت کئی نام فرنچائزز نے منتخب کیے۔ایونٹ کا شیڈولڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا آغاز 2 دسمبر 2025 (یومِ اتحاد، یو اے ای نیشنل ڈے) سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیمیں مجموعی طور پر 34 میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے میں نے کچھ غلط نہیں کیا،بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا، محسن نقوی ڈٹ گئے فخر زمان اورصائم ایوب ایشیا کپ کے بعد آئی ایل ٹی 20 میں بھی دھوم مچانے کو تیار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کا اشتراک،خطے میں کرکٹ کے فروغ کے نئے دروازے کھل گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فخر زمان اور ا ئی ایل ٹی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے