Jasarat News:
2025-10-04@16:44:19 GMT
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 144 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 25 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 865 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کیمطابق جمعرات کوپاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 2500 روپے گر کر 407778 روپے پر آ گئے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 2144 روپے کی کمی سے 349603 روپے رہیپاکستان میں چاندی کی قیمت بھی نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 13 روپے بڑھ کر 4839 روپے ہوگئی۔(جاری ہے)
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3865 ڈالرپرآ گیا۔