data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نے نیو کراچی ٹائون میں ’’خوبصورت گلیاں ، خوبصورت ٹائون ‘‘ کے عنوان سے 600نئی گلیوں کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کے روز ٹائون چیئر مین نیو کراچی محمد یوسف ، وائس چیئر مین شعیب بن ظہیر اور امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ ِ بنیاد رکھا ، اس حوالے سے نیو کراچی ٹائون آفس میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم عوام سے کیے گئے اپنے وعدے کے مطابق اختیارا ت و وسائل سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں ۔نیو کراچی کے 27 سیکٹرز میں بیک وقت 600 گلیوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز ہو رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید ترقیاتی کام ، گلیوں، محلوں اور ٹاؤنز میں نظر آئیں گے ۔قابض میئر سن لیں رونا دھونابند کریں ، الزام تراشیاں اور رکاوٹیں اب نہیں چلیں گی، کراچی کے عوام مسائل کا حل اور عملی کام چاہتے ہیں۔ آپ وفاقی حکومت سے 200 ارب روپے کا مطالبہ تو کر رہے ہیں لیکن یہ بھی بتائیے کہ پچھلے 15 برسوں میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے 3360 ارب روپے کہاں خرچ کیے؟ جن میں 1ہزار ارب روپے آکٹرائے ضلع ٹیکس ،1 ہزار ارب انفراسٹرکچر سیس اور 1360 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کے تھے‘ لیکن کراچی کی حالت سب کے سامنے ہے۔ہمارا تو وفاق سے 500 ارب روپے کا مطالبہ ہے اور یہ فنڈز کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی نگرانی میں خرچ ہوں تاکہ شہر کو واقعی ترقی مل سکے۔ آج بھی ہم یہ کہتے ہیں کہ چاہے ٹاؤن کسی بھی جماعت کا ہو، کراچی کی ضرورت تعمیر و ترقی ہے۔ ہر ٹاؤن کو 2 ارب روپے دیے جائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔ ان کا حق ہے کہ انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کی گلیاں اور سڑکیں بہتر ہوں، انہیں پانی، بجلی اور بہتر انفراسٹرکچر مہیا کیا جائے ۔گزشتہ 2 برس میں جماعت اسلامی کی قیادت نے عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ خدمت اور ترقی ہی ہماری اصل ترجیح ہے۔ ہم نے اپنے ٹاؤنز میں 171 پارکوں کو بحال کیا، 42 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جہاں 7 ہزار سے زائد بچوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا، ہم نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان قابض مافیا سے آزاد کرائے، اوپن ایئر جم، واٹر پارک اور اربن فاریسٹ بارش اوروضو کے پانی کاہارویسٹنگ سسٹم جیسے نئے منصوبے متعارف کرائے۔ محمد یوسف نے کہا کہ آج کی اس تقریب سے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے اپنے وعدے کے مطابق خدمت کا سفر شروع کیا ہے اور یہ سفر ان شاء اللہ جاری رہے گا۔ ہم اپنی گلیوں اور محلوں کو سنواریں گے، ترقی کے کاموں میں تیزی لائیں گے اور ساتھ ہی صوبائی حکومت کا بھی تعاقب اور پوچھتے رہیں گے کہ عوام کا حق کہاں گیا؟ نیوکراچی کے عوام کسی کو اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ جماعت اسلامی عوام کے حق کے لیے آواز بھی اٹھائے گی اور اپنی بساط کے مطابق کام بھی کرتی رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نیو کراچی ٹاؤن آفس میں’’ خوبصورت گلیاں، خوبصورت ٹاؤن ‘‘کے عنوان سے 600 نئی گلیوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، ٹاؤن چیئر مین نیو کراچی محمد یوسف، وائس چیئر مین شعیب بن ظہیر اور امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ و دیگر بھی موجود ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلیوں کی تعمیر جماعت اسلامی کر رہے ہیں منصوبے کا نیو کراچی کراچی کے ارب روپے چیئر مین

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار