منعم ظفر خان کی مفتی نعمان نعیم،مفتی محمد زبیر،علامہ صادق جعفری سے ملاقات،یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251002-01-13
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کے روز مہتمم جامعہ بنوریہ العالمیہ مولانا مفتی نعمان نعیم ،نائب مہتمم جامعۃ صفہ مفتی محمد زبیر اور صدر وحدت المسلمین کراچی علامہ صادق جعفری سے ان کے دفترمیں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور جماعت اسلامی کے تحتغزہ میں امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 5 اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر ’’ یکجہتی غزہ مارچ‘‘میں شرکت کی دعوت دی ۔مفتی نعمان نعیم ، مفتی محمد زبیر،علامہ صادق جعفری نے امیر جماعت اسلامی کراچی کی آمد پر ان کا بھر پور خیرمقدم کیا اور اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کی شدید مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم فلسطین کاز کے لیے جماعت اسلامی کی کوششوں کی تائید اور ’’یکجہتی غزہ مارچ ‘‘کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، عالم اسلام کے حکمران خواہ کوئی بھی موقف اختیار کریں ،مسلم عوام اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد علماء کراچی مولانا عبدالوحید، امیر ضلع کیماڑی مولانا فضل احد، سیکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری اورسینئر
ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد بھی موجود تھے۔ مفتی نعمان نعیم نے ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اہل غزہ وفلسطین کا مسئلہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، جماعت اسلامی کے تحت’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ وقت کی ضرورت ہے اور اس میں کراچی میں تمام مکاتب فکر سے وابستہ افراد کواپنی شرکت یقینی بنانا چاہیئے۔مفتی محمد زبیر نے بھی ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اہل کراچی سے اپیل کی ہے کہ مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور اہل غزہ، فلسطینی مسلمانوں سے زبردست اظہار یکجہتی کریں۔انہوں نے کہاکہ اہل غزہ نے قربانیوں کی داستانیں رقم کردیں ہیں ،معصوم بچوں ،ماؤں، بہنوں اور بوڑھوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ،حکمران طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ اہل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کے لیے عالمی سطح پر آواز بلندکریں۔علامہ صادق جعفری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اہل غزہ و فلسطین کی حمایت و پشتیبانی کے لیے ہمیشہ آواز اُٹھائی ہے ، القدس کی آزادی ہمارے ایمان اور عقیدے کا حصہ ہے ، مسلمانوں کے قبلہ ٔ اوّل اور انبیاء ؑ کی سر زمین فلسطین پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور مظلوموں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پوری امت کا فرض ہے کہ ان مظلوموں کے لیے آواز اُٹھائے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان مہتمم جامعہ بنوریہ العالمیہ مولا نامفتی نعمان نعیم ، نائب مہتمم جامعہ صفہ مفتی محمد زبیراو ر صدر وحدت المسلمین کراچی علامہ صادق جعفری سے ملاقات اور اہل غزہ وفلسطین سے اظہار یکجہتی کیلیے اتوار 5 اکتوبر کو شارع فیصل پر ہونیوالے’’ یکجہتی غزہ مارچ ‘‘میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی علامہ صادق جعفری اہل غزہ و فلسطین یکجہتی غزہ مارچ مفتی نعمان نعیم مفتی محمد زبیر اظہار یکجہتی اور اہل کے لیے
پڑھیں:
الخدمت کا غزہ میں انفرااسٹرکچر بحالی کاکام قابل ستائش ہے‘ ڈاکٹر مروان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت)معروف اسکالر و رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر مروان محمد ابو راس فلسطین نے وفد کے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد کا دورہ کیا ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر و دیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر مروان محمد ابو راس نے جماعت اسلامی کے ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلسطین جسد واحد کی طرح ہیں ، اہل پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے غیر معمولی آواز اٹھایا ہے ،7اکتوبر کے بعد جماعت اسلامی نے پاکستان سمیت دنیا بھر فلسطین کے لیے نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ بڑے پیمانے پر سفارتی تعلقات کے ذریعے تعلیم ، صحت اور انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی کام کیا۔ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایک آزاد فلسطین کے بعد مضبوط دوستی کے خواہاں بھی ہیں۔امیر جماعت اسلامی نصراللہ رندھاوا نے فلسطینی وفد کی تشریف آوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہل فلسطین کی جدوجہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہیں۔حماس کی جدوجہد نے امت مسلمہ کو زندگی عطا کی ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فلسطین کاز کا ساتھ دیا ہے، قبلہ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد ہم اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں۔ اسلام آباد کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن جدوجہد کی یقین دہانی کرتے ہیں۔سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے وفد کو جماعت اسلامی کے کام اور افرادی قوت کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی فلسطین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور حماس فلسطین کی جائز ، جمہوری اور منتخب کردہ ترجمان ہے ، ہم حماس کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور کسی قسم کے2ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے ، ریاست ایک ہی ہے اور وہ فلسطین ہے۔