Jang News:
2025-10-04@16:51:37 GMT

برطانیہ سے چوری مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

برطانیہ سے چوری مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف

علامتی تصویر

برطانیہ سے چوری مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، گاڑی کی برآمدگی کے لیے انٹر پول نے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) امجد شیخ کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا ہے کہ گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ سے چوری ہوئی۔

امجد شیخ نے کہا کہ خط کے مطابق گاڑی ٹریکر کی لوکیشن کراچی میں آئی ہے، انٹر پول کا خط آج ملا ہے، مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ہی گاڑی بھی برآمد کر لی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے گھپلے، کروڑوں کا سامان ضبط

—فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے گھپلے سامنے آئے ہیں جن میں ایف بی آر نے کروڑوں روپے کا سامان ضبط کر لیا۔

ایف بی آر کے مطابق سامان کو گڈز ڈیکلریشن، کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر باہر نکالا جا رہا تھا، فراڈ میں غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین اور درآمد کنندگان ملوث پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے کسٹمز کراچی کے 2 افسران کو 120 روز کے لئے معطل کر دیا

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس فراڈ کا انکشاف قابلِ اعتماد انٹیلی جنس معلومات موصول ہونے پر ہوا، بر وقت کارروائی کے نتیجے میں 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی ایک کھیپ ضبط کر لی۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ دو کھیپیں جعلی گیٹ پاسز کی بنیاد پر دھوکہ دہی سے کلیئر کی جا چکی تھیں، کسٹمز ایئر پورٹ کراچی نے 2 ایف آئی آرز درج کرا کے کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ جعلی طریقہ کار سے مجموعی طور پر 5 کھیپیں غیر قانونی طور پر باہر نکالی گئیں، ان 5 کھیپوں کی کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کا کُل تخمینہ 38 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لندن سے چوری رینج روور صدر، کورنگی اور اعظم بستی میں پائی گئی
  • کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے گھپلے، کروڑوں کا سامان ضبط
  • لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی، انٹرپول سے ٹریکرز ایکٹیویٹی لاگ طلب
  • لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع، پاکستان نے انٹرپول سےٹریکرز لاگ مانگ لیا۔
  • کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ مانگ لیا
  • انٹر بورڈ کراچی کا گیارہویں سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان
  • برطانیہ سے چوری ہونے والی رینج روور کراچی میں برآمد، یہ سب کیسے ہوا؟
  • لمحوں میں لاکھوں کا سونا چوری، کیمرہ دیکھتا ہی رہ گیا
  • کراچی میں چوری کی واردات، معروف کامیڈین کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری