غزہ کو 1 کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن فراہم کرینگے، قطر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
قطری وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی ترسیل کیلئے زمینی کوریڈور کی فراہمی کی خبر دی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر دستخط کے بعد قطر نے آج غزہ کی پٹی کو 1 کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن کی ترسیل کے لئے زمینی کوریڈور کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امیر قطر کے حکم پر عملدرامد کرتے ہوئے آئندہ 10 دنوں میں غزہ کی پٹی کو ایک کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن کی فراہمی سے متعلق معاہدہ، جنگ بندی کے اولین روز یعنی گزشتہ کل سے عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس پر عمل جاری ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت غزہ کو ہر روز اوسطا 12 لاکھ 50 ہزار لٹر ایندھن ارسال کیا جائے گا۔ دوحہ کہ مطابق قطری مالی معاونت سے ایندھن کے 25 ٹینکر آج کرم ابو سالم نامی سرحدی گزرگاہ سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کو ارسال کیا جانے والا ایندھن ہسپتالوں، بے گھر افراد کے رہائشی مراکز اور بنیادی امدادی خدمات میں کام آئے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لٹر ایندھن غزہ کی پٹی
پڑھیں:
کے پی میں عدم اعتماد کی تجویز زیر بحث نہیں، صوبے کو بحران میں ڈالنے کا کام نہیں کرینگے: عرفان صدیقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے، عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیربحث نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خوداس کاشکاربنے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں: علی امین گنڈاپور
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی وجمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔
مزید :