کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کیساتھ دھرنا دینگے، مولانا ہدایت الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق و سہولیات دینے کیلئے تحریک چلا رہی ہے۔ حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولایت فراہم کرنے اور حقوق دلانے کے لئے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دیں گے، جبکہ اسلام آباد تک لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اہل بلوچستان کو سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے ثمرات اور موٹروے سے محروم، نوجوانوں کو ترقی، تاجروں کو تجارت، عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم کرنے، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، حقوق دینے کے بجائے مسائل کو طاقت سے حل کرنے کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ اس کے مجرم وفاق، اسٹبلشمنٹ، سکیورٹی ادارے اور صوبائی حکومتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو لاوارث، یہاں کے عوام کو انسان نہ سمجھنا، بنیادی انسانی، معاشی حقوق سے محروم کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ کئی دہائیوں سے وفاق و حکومتوں نے بلوچستان میں اجتماعی نوعیت کا کوئی بڑا کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تا ژوب ریلوے سفر کی جدید سہولیات، موٹروے سمیت، میٹرو بس سروس پورے ملک میں دستیاب، جبکہ بلوچستان کے علاقے سوئی ڈیرہ بگٹی کا گیس ژوب ڈویژن، لورالائی ڈویژن، حتیٰ کہ کوئٹہ ڈویژن کے آدھے حصہ میں نہیں ہے۔ آدھا بلوچستان بجلی کی نعمت سے محروم ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا سیورج سسٹم درہم برہم اور بلوچستان میں غربت سب سے زیادہ لیکن غریب کیلئے مفت آٹا نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی سڑکوں سے دھول اڑ رہے ہیں۔ بے روزگاری انتہاء کو چو رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت روزگار کیلئے کارخانے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیاری علاج کی سہولت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کہیں نہیں ہے۔ پورے بلوچستان کے عوام کا رخ کوئٹہ کی طرف، لیکن سول سنڈیمن ہسپتال میں معیاری علاج اور ادویات نہ ہونے کے برابر ہے۔ بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ کوئٹہ تا سنجاوی، ہرنائی، زیارت، دکی، پنجگور، تربت اور دالبندین تک نیشنل ہائی وے نہیں ہیں۔ بلوچستان کے دور دراز دیہاتی علاقوں میں صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بلوچستان کے دیہاتی علاقوں میں روڈ، ہسپتال، اسکول نہیں، ضلع زیارت سمیت بلوچستان میں کئی پر بھی سیاحوں کیلئے سہولیات، شاہراہ چئیرلفٹ تک نہیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق و سہولیات دینے کے لئے تحریک چلا رہی ہے۔ ہم حقوق کے حصول کے لئے اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلوچستان میں بلوچستان کے نے کہا کہ انہوں نے عوام کو
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔