Nawaiwaqt:
2025-07-25@02:21:22 GMT

 رواں برس ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کریں گے‘ معاہدہ طے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

 رواں برس ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کریں گے‘ معاہدہ طے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025ء کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام بھی متعارف کرایا۔ عازمین کو مدینہ منورہ میں چار سے آٹھ دن کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی۔ ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ، اور متعلقہ معلومات ہوں گی۔ خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔ عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔  وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سعودی وزارت حج  کے زیر اہتمام جدہ میں جاری چار روزہ بین الاقوامی حج کانفرنس اور ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے۔ حج ایکسپو میں حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں اور کمپنیوں سے مزید معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اے ڈی بی نے ترقی پذیر ایشیا ئی اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں کمی کی وجہ سے خوراک اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی، پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیشگوئی برقرار ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی۔

ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر شہریوں سے دھوکا دہی، پی ٹی اے نے خبردار کر دیا
  • خیبرپختونخوا: رواں سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15کیسز رپورٹ
  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • حزب‌ الله کا سعودی چینل العربیہ کے الزامات پر ردعمل
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا
  • پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک  
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
  • چین سے آنے والی الیکٹرک گاڑیاں تقسیم ہوں گی ، وزیر اعظم