Jang News:
2025-11-12@02:08:31 GMT

دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنا لیں گے: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنا لیں گے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—’جیونیوز‘ گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پنجاب کی تاریخ کا ٹیکس فری بجٹ ہے، رواں سال دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنانے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کیا، نشستوں سے اٹھ کر احتجاج کیا، نعرے بھی لگائے اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔

مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا بھی ہو گئے۔

اس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں بولنے دیں، ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، کثرتِ رائے سے بجٹ منظور کرنے پر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کی منتخب حکومت نے 5 ہزار 335 ارب کا بجٹ دیا ہے، وزیرِ خزانہ اور سیکریٹری خزانہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، انہوں نے نواز شریف کے ایجنڈے کے مطابق بجٹ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات مین 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، تنخواہیں اور پنشن بڑھی ہیں، گندم کی وجہ سے پنجاب کا تاریخی گردشی قرضہ ختم ہو چکا ہے، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، ٹیکس نیٹ کو بڑھایا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نے مائنز اینڈ منرلز میں 30 ارب روپے کی بچت کی ہے، میں نے ایوان میں جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر دیے۔

اُن کا کہنا ہے کہ آج ہمارے مخالف بھی پنجاب میں ترقی کی خوش گوار تبدیلی کی گواہی دے رہے ہیں، میں نے بلا تفریق خدمت کا جھنڈا اٹھایا تھا، پنجاب کے ہر شہری کو لاہور کے باسیوں کی طرح سہولت دی جا رہی ہے، میری سوچ میں کسی قسم کی تفریق نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کئی مرتبہ جھوٹے وعدے کیے گئے، میں نے اگرچہ وعدے چھوٹے کیے لیکن انہیں پورا کیا، پینے کے صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ کل جنوبی پنجاب سے شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ترقیاتی اسکیموں میں سب سے بڑا حصہ دیا جا رہا ہے، عوام کا حق ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے، پنجاب نے آئینی ذمے داری پوری کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا ہدف پورا کیا جو اتنا آسان نہیں تھا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1 ہزار 13 ارب روپے عوام کی بھلائی پر خرچ ہو چکے، ترقیاتی بجٹ 5 سو ارب سے 11 سو ارب روپے تک پہنچ چکا، کارکردگی میں میرا مقابلہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ میرا سب سے زیادہ فوکس صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ہے، صحت کے لیے 82 ارب اور تعلیم کے لیے ڈیڑھ سو ارب روپے رکھے گئے ہیں، نواز شریف کینسر اسپتال بھی تکمیل کے قریب ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں دنیا کے بہترین ڈاکٹر موجود ہیں، ہم صوبے کا پہلا سرکاری ڈائیگناسٹک سینٹر شروع کریں گے، سینٹر میں 10 ایم آر آئی، 10 سی ٹی اسکین اور دیگر مشینری ہو گی، چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ کے تحت 5 ہزار بچوں کی مفت سرجری ہو چکی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپلانٹ کے مفت آپریشن جاری ہیں، سیکڑوں مریض صحت یاب ہو چکے، رنگ روڈ پر اسپتال بننے جا رہا ہے، جس کے لیے 60 ارب مختص کیے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھر سے مریضوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لایا جائے گا، کارڈیالوجی کا ایک اور اسپتال بھی بن رہا ہے، یہ اقدامات صحت کے شعبے میں انقلاب ثابت ہوں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ 13 ارب روپے کی لاگت سے 50 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کا نظام لایا جارہا ہے، ہیلتھ کے لیے خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر کو اور ہیلتھ سیکریٹری کو دل کی گہرایوں سے شاباش دیتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے لیے 809 ارب کا تاریخی بجٹ رکھا گیا ہے، سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، غریب کے بچے کو معیاری تعلیم ملے گی، وزیرِ تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ہم 55 ہزار اسکالر شپس کو 75 ہزار پر لے کر جا رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دور میں لیپ ٹاپ کی تقسیم شروع کی، اس سال ہم مزید 25 ہزار نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد میں نے اسکول میل پروگرام کا آغاز کیا، اب یہ سہولت پنجاب کے مزید شہروں میں دینے جا رہے ہیں، اس پروگرام سے بچوں کی حاضری بڑھے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ان اسکولوں میں امیر اور غریب کی تفریق ختم ہو چکی، وزیرِ تعلیم پنجاب کا اپنا بیٹا بھی آج سرکاری اسکول میں پڑھ رہا ہے، یہ بھی ایک مثال ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سرکاری اسپتال میں اپنا علاج کراؤں گی، میں نے سرکاری اسپتال میں اپنا علاج کروایا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب گندم نہیں خریدی تو شور مچایا گیا کہ کوئی ظلم ہو گیا، وہ اتنا ٹھیک فیصلہ تھا کہ دیگر صوبوں نے بھی اس پالیسی کو اپنایا، اس فیصلے سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا، اگلے ہفتے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی لائی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں مہنگی گندم اور روٹی کے ظلم کا یہ نظام میں نے ختم کر دیا، کسان کے نام پر یہ پیسہ کسان کو نہیں ملتا تھا، ہم کسان کارڈ لے کر آئے اور 5 لاکھ کسانوں کو 7 ارب روپے دیے۔

اُن کاکہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کسانوں کو 1 ہزار مفت ٹریکٹرز دیے گئے، 25 ایکڑ تک کے مالک کسان کو ٹارگٹڈ سبسڈی گھر کی دہلیز تک پہنچاؤں گی، اس سال 10 ہزار کسانوں کو سبسڈائز ٹریکٹر دیے گئے، 9 ارب روپے کی لاگت سے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن شروع ہو گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ دسمبر تک 1 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کر لیں گے، 19 اضلاع میں اپنی زمین اپنا گھر کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، جن کے پاس زمین نہیں ان کو سرکاری زمین دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 41 ہزار گھر اس وقت زیرِ تعمیر ہیں، 6 ماہ کی قلیل مدت میں یہ 55 ہزار گھر شروع ہوئے ہیں، ہر روز تقریباً 65 گھر مکمل ہو رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو گھر دیے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف کے چمکتے دمکتے پنجاب میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے تھے، صوبے میں صفائی کا انقلابی پروگرام شروع ہو چکا ہے، اس مشن میں کامیاب ہوئے ہیں، صفائی کا سب سے زیادہ فیڈ بیک دیہات سے ملا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کہ پنجاب ارب روپے پنجاب کے رہے ہیں رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

اقبال کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے: مریم نواز

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب اور اہلِ پنجاب علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا اور قوم کی سمت متعین کی، اقبال کے افکار نے قائداعظم محمد علی جناح کے قافلے کو منزل کی طرف رواں دواں رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کے لیے اپنی شاعری میں فکر انگیز پیغام دیا اور قوم کو خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا۔

ہر زندہ اور جیتی جاگتی قوم اپنا احتساب کرتی ہے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسفۂ خودداری پر عمل دراصل علامہ اقبال سے اظہارِ محبت کا بہترین طریقہ ہے، جبکہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی انہیں حقیقی خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بحیثیتِ قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے، کیونکہ علامہ اقبال کے تصورِ پاکستان کو سمجھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب
  •  پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے جدید اقدامات کریں گے، مریم نواز
  • ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، صاف ماحول فراہم کےلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، مریم نواز
  • ایکو ٹورزم منصوبے فطری مقامات کو جدید سیاحتی مراکز میں بدل رہے ہیں، مریم نواز
  • مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن، خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے  میں واپس مل گئے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر پیغام
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
  • اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
  • اقبال کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے: مریم نواز