data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے کی باتیں کرتے تھے، آج وہ خود عوامی نظروں سے مائنس ہو چکے ہیں، ان کے بقول کسی نے انہیں مائنس نہیں کیا بلکہ ان کی اپنی ناقص کارکردگی ان کے زوال کی وجہ بنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پنجاب اسمبلی میں بجٹ منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے اپوزیشن پر بھی تنقید کی اور جنوبی پنجاب کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے  کہا کہ ان کی جماعت نے وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کیے ہیں اور جنوبی پنجاب کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن علیمہ خان نے خود کہہ دیا کہ بانی مائنس ہو چکے ہیں، آج یہ ہم نہیں بلکہ خود بانی پی ٹی آئی  کی بہنیں کہہ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پر ماضی میں کئی حکومتیں قائم ہوئیں اور گرائی گئیں مگر وہاں کے عوام کے ساتھ صرف وعدے کیے گئے۔ “ہم نے زبانی دعوے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں، اور ہم نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ ہفتے سے جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ صرف ایک ریجن تک محدود نہیں بلکہ پورے پنجاب کے لیے ماڈل بنے گا۔

اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ “اپوزیشن کو لگے رہنے دیں، میں ان کے حق کو تسلیم کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے 5335 ارب روپے کے بجٹ کو “تاریخ کا سب سے منظم اور ٹیکس فری بجٹ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں نہ صرف کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دے کر ریونیو میں اضافہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پنجاب کے کہا کہ

پڑھیں:

 حافظ عبدالکریم کی جانب سے شمالی پنجاب کے تنظیمی ذمہ داروں کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے شمالی پنجاب کی تنظیم کے نئے ذمہ داروں کا اعلان کر دیا۔ حافظ عبدالحمید عامر کو سرپرست، عتیق الرحمان شاہ کاشمیری کو امیر اور پروفیسر ابوبکر صدیق حنیف کو ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب نامزد کر دیا گیا۔ نئے ذمہ داران کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرشید حجازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ امیرجماعت حافظ عبدالکریم نے نومنتخب ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ شمالی پنجاب میں تنظیم کے دعوتی پیغام کو مؤثر انداز میں عام کریں۔ عوام تک دین کی صحیح تعلیمات پہنچائیں اور محبت، اخوت اور دینی شعور کو فروغ دیں۔ اس موقع پر شمالی پنجاب کے نومنتخب عہدیداروں حافظ عبدالحمید عامر، عتیق الرحمان کاشمیری، پروفیسر ابوبکر صدیق حنیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوجوانوں کو دینی شعور دینے، تنظیم کا پیغام پھیلانے اور علاقے میں تنظیمی نیٹ ورک کو فعال بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر دیں گے۔ مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی نے نومنتخب ذمہ داروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکی کامیابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  •  ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت، معیشت اور کرپشن سے نمٹنے پر غور
  • وزیر اعظم کی مری میں نواز شریف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ
  •  حافظ عبدالکریم کی جانب سے شمالی پنجاب کے تنظیمی ذمہ داروں کا اعلان
  • امر پریت سنگھ کا بیان فیس سیونگ کی کوشش ہے، شرجیل میمن
  • آم، سنہری سفارت کار جو تعلقات میں مٹھاس گھولتا ہے
  • جنوبی پنجاب، عوام، خصوصاً کسان شدید مشکلات کا شکار: حافظ نعیم 
  • بھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت