لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا، انھوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینا اور کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے، اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، میں نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، کسی قسم کی تفریق ہماری سوچ نہیں ہو سکتی، میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سےتھا، اپوزیشن بھی جانتی ہے نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، صرف ٹیکس نیٹ کو بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں جو کام ہوئے ہیں، ان سب کا احاطہ کرنا ممکن نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 5335 ارب روپے کا تاریخی بجٹ دیا اور 30 سال سے واجب الادا قرض مکمل طور پر ختم کر دیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور سینئر وزراء کی بجٹ میں کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بجٹ میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو میں تاریخی اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا، جبکہ معدنیات کے شعبے میں 30 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ جنوبی پنجاب کو خصوصی توجہ دی گئی، جہاں سے گرین بسوں، صاف پانی کے منصوبے اور لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع، تحصیل اور شہر ان کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے اور پنجاب کے تمام شہریوں کو لاہور جیسی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور گھر گھر ادویات پہنچائی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان کو بھارت کیخلاف کامیابی پر خراج تحسین
مریم نواز نے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف، افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کو فتح دی۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن کے اصولوں پر کاربند ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن ہم نے کر دکھایا۔

مریم نواز کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابا کیا گیا۔ مریم نواز نے اپوزیشن کی مداخلت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”بولنے دیں، انہیں بولنے دیں“۔

اپنے خطاب میں مریم نواز نے بانی تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے خود تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی مائنس ہو چکے ہیں اور اب ان کی اپنی جماعت بھی یہی کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگئے، آج وہ خود مائنس ہو گئے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی جانتی ہے کہ نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، اپنی قیادت کی کارکردگی سے ہے۔ مریم نواز نے اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ”آپ ہی کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔“
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستیں منظورکرلیں، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف مائنس ہو

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف