یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں جاپانی زبان سے متعلق آگاہی سیمینار، دو سو سے زائد شرکاء کو جاپان میں کیریئر اپنانے کی ترغیب
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (UCP)، لاہور میں “پاکستانی نوجوانوں کے لیے جاپانی زبان بطور کیریئر” کے عنوان سے ایک متحرک اور معلوماتی آگاہی سیمینار کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد طلباء، اساتذہ اور پیشہ ور افراد نے پرجوش انداز میں شرکت کی، جو جاپان میں تعلیم اور ملازمت کے مواقع دریافت کرنے کے خواہاں تھے۔
یہ سیمینار “جاپان کیریئر پاتھ وے پروگرام” کے قومی فریم ورک کے تحت منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جاپانی زبان پر عبور، ثقافتی ہم آہنگی اور اسکالرشپس و ملازمت کے مواقع تک رسائی کے ذریعے پیشہ ورانہ ترقی کی جانب رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
سیمینار میں نمایاں مقررین میں محترمہ ستارہ عارف (نیشنل ڈائریکٹر/ کنٹری ہیڈ – وفاقی وزارت تعلیم اور صدر، پاکستان جاپان سوشیو اکنامک ایسوسی ایشن PJSA)، جناب محمد بشارت (ایگزیکٹو ممبر PJSA) اور محترمہ سجل رحمن (ہیڈ کارپوریٹ کوآرڈینیٹر) شامل تھیں، جنہوں نے آئی ٹی، صحت، ہوٹلنگ اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں جاپانی زبان پر عبور رکھنے والے ماہرین کی بڑھتی ہوئی مانگ پر روشنی ڈالی۔
پی جے ایس اےنے اپنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے خواتین طلباء اور ٹرینرز کے لیے خصوصی مراعات متعارف کرانے کا اعلان کیا، تاکہ جاپانی زبان کی تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر کیریئر کے مواقع تک رسائی دی جا سکے۔ شرکاء کو “MEXT اسکالرشپ”، “JLPT (جاپانی زبان مہارت کا امتحانی نظام)”، اور “جاپان کلچرل انڈراسٹینڈنگز” جیسے اہم مواقع سے بھی آگاہ کیا گیا۔
محترمہ ستارہ عارف نے “JASSO” اسکالرشپ سمیت خواتین کے لیے متعدد سہولیات کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جاپان نہ صرف سب سے زیادہ سیکیورٹی فراہم کرنے والا ملک ہے بلکہ سماجی احترام کے اعتبار سے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے خواتین کو بھرپور انداز میں جاپانی زبان سیکھ کر کیریئر اپنانے کی ترغیب دی۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جاپانی ثقافت سے ہم آہنگی اور زبان پر مہارت، جاپان میں باوقار ملازمت اور اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے کی کلید ہے۔
اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ، ڈین فیکلٹی آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، UCP نے عالمی کیریئر منظرنامے میں جاپان کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:
“آپ اپنی زندگی کے 14 سال تعلیم میں لگا چکے ہیں، اب اگر صرف 6 سے 8 ماہ جاپانی زبان اور متعلقہ مہارتیں سیکھنے پر توجہ دیں تو آپ کا مستقبل مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔”
محترمہ ستارہ عارف نے اپنے پُرجوش خطاب میں طلباء کو جاپان کو صرف ایک منزل نہیں بلکہ خود کو دریافت کرنے کا ذریعہ قرار دیا:
“جاپان دنیا کے مہذب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ اگر آپ عزم کے ساتھ آگے بڑھیں تو صرف بہتر آمدنی اور منظم زندگی ہی نہیں، بلکہ ذاتی نشوونما، سکون اور ایک باوقار زندگی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ جاپان وہ جگہ ہے جہاں آپ حقیقتاً اپنے آپ سے ملاقات کریں گے۔”
سیمینار کا اختتام شرکاء کے لیے بھرپور نیٹ ورکنگ کے مواقع اور PJSA، جاپان کے سفارتخانہ (اسلام آباد) اور وفاقی وزارت تعلیم، حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے مستقبل میں منعقد ہونے والے تربیتی پروگراموں اور سیمینارز میں شرکت کی دعوت کے ساتھ ہوا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے واضح کیا کہ کیس میں ذاتی آرا کے بجائے محض قانونی نکات پیش کیے جائیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار اشبا کامران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے قانونی دلائل پیش کریں۔
عدالت نے درخواست گزار کو وکیل پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جس قانون کو چیلنج کیا گیا ہے وہ مختلف نوعیت کا ہے جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سے الگ ہے۔
درخواست گزار نے اپنے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ یہ ایکٹ سیاسی مقاصد کے تحت بنایا گیا ہے جس کا عوامی مفاد سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون کے نفاذ سے عوامی فنڈز کے غلط استعمال کا خدشہ ہے اور یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔
مزید کہا گیا کہ یہ قانون پارلیمانی بحث اور عوامی مشاورت کے بغیر منظور کیا گیا اور اس کا مقصد عدالتی نظرِ ثانی سے بچنا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان ایشیا کپ بنگلہ دیش بھارت پاکستان تسکین احمد رشاد حسین سری لنکا سیمی فائنل شاہین شاہ آفریدی صائم ایوب لٹن داس