لاہور:

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والا آج خود مائنس ہوگیا ہے، جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی ہے اور ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا بلکہ ان خود ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا، تاریخ کی سب سے بڑی اسپینڈنگ کرنی ہے، پھر اس کے بعد کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے نہ صرف بجٹ پیش کیا بلکہ کثرت رائے سے منظور کرایا، پنجاب کا 30 سال کا ڈومیسٹک قرضہ آج ڈیڑھ سال میں اللہ کے فضل سے صفر ہو چکا ہے اور مسلسل دوسرے سال ٹیکس فری بجٹ دینے کے باوجود پنجاب کا ان سورس ریونیو 50 فیصد بڑھا ہے۔

مریم نواز کی تقریر کے دوران اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکر کی رولنگ ہوا میں اڑا دی اور سیٹوں سے اٹھ کے احتجاج اور نعرے بازی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجائے ٹیکس میں اضافہ کرنے کے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، مائنز اینڈ مںنرلز کے شعبے میں میں 30 ارب روپے کی بچت کی ہے، مائنز اینڈ منرلز میں انقلابی کام کرنے پر وزیر شیر علی گورچانی اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

یہ پڑھیں: میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہوچکا، علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی کنڈیشن کے ساتھ ہم نے بچت کی اور آئی ایم ایف کا سرپلس ٹارگٹ پورا کیا، یہ آسان کام نہیں تھا، بہترین مالی مینجمنٹ کی وجہ سے ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلے سال کی طرح ہم نے صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ رکھا اور اس میں ایک ہزار 13 ارب عوام پر خرچ ہوچکا ہے، میں نے پہلی تقریر میں کہا تھا میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی کی جماعت کے جائینٹس سے ہے جن کا نام نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کے تعاون کے بغیر میں یہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتی تھی،اپنے اراکین اسمبلی کے صبر اور ان کی بردباری کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں، اس سے پہلے ہائیسٹ یوٹیلائزیشن 585 بلین تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے سال جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اور آج میں اپنے آپ کو آپ کے سامنے اور اس پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہوںے کے لیے حاضر ہوں، میں نے بغیر کسی تفریق کے کام کیا، میرے ہر منصوبے میں پنجاب کے ہر علاقے کے شہری کا وہی حصہ ہے جو لاہور کے باسیوں کا حصہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بھکر، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان اور رحیم یار خان سب شامل ہیں، جس طرح لاہور والے شامل ہیں، جو بڑے شہروں کو ملا وہی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ملا ہے، کسی بھی طرح کی تفریق مریم ںواز نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں جنوبی پنجاب کے نام پر کتنی حکومتیں بنائی اور گرائی گئیں اور جنوبی پنجاب کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گیے اور ہر وعدہ جھوٹا نکلا پینے کے صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف کی تقریر کے دوران اپوزیشن اورحکومتی ارکان گھتم گتھا ہو گئے، جس پر مریم نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کو لگے رہنے دیں آپ مجھے دیکھیں انہیں تو دیکھتے رہتے ہیں، ان کو بولنے دیں ان کا حق ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج سیاسی بات نہیں کرنا چاہتی لیکن کیا کروں پولیٹیکل اینمل ہوں، میری بہن علیمہ خان نے خود کہا تھا ان کا بھائی عمران خان مائنس ہو گیا ہے، جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگیا آج وہ خود مائنس ہوگئے ہیں، ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا ان کو ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرمپ فارمنگ کو اس سال پانچ ہزار ایکڑ پر شروع کرنے جا رہے ہیں، کسان کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ لیہ، رحیم یار خان اور بہاولپور کے کسانوں کو ملا ہے، لیپ ٹاپ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے بچوں کو شیئر کو ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ماں کو ہر بچہ پیارا ہوتا ہے اور ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرتی، ایسے ہی مریم نواز کے لیے پنجاب کا ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر تحصیل ایک طرح اہمیت رکھتا ہے، چاہے وہ فیلڈ اسپتال ہوں، کلینک ان وہیل ہوں، انسولین ہوں یا مریم کی دستک منصوبہ ہوں یہ پنجاب کی لینڈ مارک بن چکا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز ںے اسکرین پر منصوبوں کی ویڈیو چلوانے کی درخواست کر دی اور کہا کہ جتنا بڑا بجٹ اس سال پنجاب کو ملا ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، 75 ملین کی لاگت سے پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل تک پہنچ چکا ہے اور یہ ہزار بیڈ کا اسپتال ہے جہاں عالمی معیار کے ڈاکٹر اور مشینری ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ میں خوشی کے ساتھ پنجاب کے عوام کو بتانا چاہتی ہوں یہ کینسر اسپتال اس سال فنکشنل ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف علیمہ خان کو ملا ہے پنجاب کے مائنس ہو ہے اور

پڑھیں:

دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنا لیں گے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—’جیونیوز‘ گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پنجاب کی تاریخ کا ٹیکس فری بجٹ ہے، رواں سال دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنانے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کیا، نشستوں سے اٹھ کر احتجاج کیا، نعرے بھی لگائے اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔

مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا بھی ہو گئے۔

اس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں بولنے دیں، ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، کثرتِ رائے سے بجٹ منظور کرنے پر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کی منتخب حکومت نے 5 ہزار 335 ارب کا بجٹ دیا ہے، وزیرِ خزانہ اور سیکریٹری خزانہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، انہوں نے نواز شریف کے ایجنڈے کے مطابق بجٹ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اخراجات مین 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، تنخواہیں اور پنشن بڑھی ہیں، گندم کی وجہ سے پنجاب کا تاریخی گردشی قرضہ ختم ہو چکا ہے، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، ٹیکس نیٹ کو بڑھایا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نے مائنز اینڈ منرلز میں 30 ارب روپے کی بچت کی ہے، میں نے ایوان میں جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر دیے۔

اُن کا کہنا ہے کہ آج ہمارے مخالف بھی پنجاب میں ترقی کی خوش گوار تبدیلی کی گواہی دے رہے ہیں، میں نے بلا تفریق خدمت کا جھنڈا اٹھایا تھا، پنجاب کے ہر شہری کو لاہور کے باسیوں کی طرح سہولت دی جا رہی ہے، میری سوچ میں کسی قسم کی تفریق نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کئی مرتبہ جھوٹے وعدے کیے گئے، میں نے اگرچہ وعدے چھوٹے کیے لیکن انہیں پورا کیا، پینے کے صاف پانی کا سب سے بڑا منصوبہ کل جنوبی پنجاب سے شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ترقیاتی اسکیموں میں سب سے بڑا حصہ دیا جا رہا ہے، عوام کا حق ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے، پنجاب نے آئینی ذمے داری پوری کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا ہدف پورا کیا جو اتنا آسان نہیں تھا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1 ہزار 13 ارب روپے عوام کی بھلائی پر خرچ ہو چکے، ترقیاتی بجٹ 5 سو ارب سے 11 سو ارب روپے تک پہنچ چکا، کارکردگی میں میرا مقابلہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ میرا سب سے زیادہ فوکس صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ہے، صحت کے لیے 82 ارب اور تعلیم کے لیے ڈیڑھ سو ارب روپے رکھے گئے ہیں، نواز شریف کینسر اسپتال بھی تکمیل کے قریب ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں دنیا کے بہترین ڈاکٹر موجود ہیں، ہم صوبے کا پہلا سرکاری ڈائیگناسٹک سینٹر شروع کریں گے، سینٹر میں 10 ایم آر آئی، 10 سی ٹی اسکین اور دیگر مشینری ہو گی، چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ کے تحت 5 ہزار بچوں کی مفت سرجری ہو چکی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپلانٹ کے مفت آپریشن جاری ہیں، سیکڑوں مریض صحت یاب ہو چکے، رنگ روڈ پر اسپتال بننے جا رہا ہے، جس کے لیے 60 ارب مختص کیے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھر سے مریضوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لایا جائے گا، کارڈیالوجی کا ایک اور اسپتال بھی بن رہا ہے، یہ اقدامات صحت کے شعبے میں انقلاب ثابت ہوں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ 13 ارب روپے کی لاگت سے 50 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کا نظام لایا جارہا ہے، ہیلتھ کے لیے خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر کو اور ہیلتھ سیکریٹری کو دل کی گہرایوں سے شاباش دیتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے لیے 809 ارب کا تاریخی بجٹ رکھا گیا ہے، سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، غریب کے بچے کو معیاری تعلیم ملے گی، وزیرِ تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ہم 55 ہزار اسکالر شپس کو 75 ہزار پر لے کر جا رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دور میں لیپ ٹاپ کی تقسیم شروع کی، اس سال ہم مزید 25 ہزار نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد میں نے اسکول میل پروگرام کا آغاز کیا، اب یہ سہولت پنجاب کے مزید شہروں میں دینے جا رہے ہیں، اس پروگرام سے بچوں کی حاضری بڑھے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ان اسکولوں میں امیر اور غریب کی تفریق ختم ہو چکی، وزیرِ تعلیم پنجاب کا اپنا بیٹا بھی آج سرکاری اسکول میں پڑھ رہا ہے، یہ بھی ایک مثال ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سرکاری اسپتال میں اپنا علاج کراؤں گی، میں نے سرکاری اسپتال میں اپنا علاج کروایا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب گندم نہیں خریدی تو شور مچایا گیا کہ کوئی ظلم ہو گیا، وہ اتنا ٹھیک فیصلہ تھا کہ دیگر صوبوں نے بھی اس پالیسی کو اپنایا، اس فیصلے سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا، اگلے ہفتے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی لائی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں مہنگی گندم اور روٹی کے ظلم کا یہ نظام میں نے ختم کر دیا، کسان کے نام پر یہ پیسہ کسان کو نہیں ملتا تھا، ہم کسان کارڈ لے کر آئے اور 5 لاکھ کسانوں کو 7 ارب روپے دیے۔

اُن کاکہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کسانوں کو 1 ہزار مفت ٹریکٹرز دیے گئے، 25 ایکڑ تک کے مالک کسان کو ٹارگٹڈ سبسڈی گھر کی دہلیز تک پہنچاؤں گی، اس سال 10 ہزار کسانوں کو سبسڈائز ٹریکٹر دیے گئے، 9 ارب روپے کی لاگت سے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن شروع ہو گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ دسمبر تک 1 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کر لیں گے، 19 اضلاع میں اپنی زمین اپنا گھر کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، جن کے پاس زمین نہیں ان کو سرکاری زمین دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 41 ہزار گھر اس وقت زیرِ تعمیر ہیں، 6 ماہ کی قلیل مدت میں یہ 55 ہزار گھر شروع ہوئے ہیں، ہر روز تقریباً 65 گھر مکمل ہو رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو گھر دیے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف کے چمکتے دمکتے پنجاب میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے تھے، صوبے میں صفائی کا انقلابی پروگرام شروع ہو چکا ہے، اس مشن میں کامیاب ہوئے ہیں، صفائی کا سب سے زیادہ فیڈ بیک دیہات سے ملا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنا لیں گے: مریم نواز
  • نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، مریم نواز
  • نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگئے، آج وہ خود مائنس ہو گئے ،مریم نواز
  • پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب اسمبلی آمد
  • نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود مائنس ہوگیا، عظمیٰ بخاری
  • ’نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود پارٹی اور گھر سے مائنس ہوگیا‘
  • عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا‘ مریم نواز