دعا ہے نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن و سلامتی کا پیغام لائے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن اور سلامتی کا پیغام لائے،محرم الحرام ہمیں امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔جمعہ کے روزآغازِ محرم الحرام و نیا اسلامی سال پر جاری اپنے ایک پیغام میں دعا کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے وحدت و اتحاد کا پیامبر ہو،اللہ تعالی نئے اسلامی سال1447ھ کو پاکستانی عوام کیلئے امن و ترقی،خوشحالی و خوشیاں اور عالم اسلام کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا امام حسین کی عظیم شہادت کی یاد بھی دلاتا ہے،حضرت امام حسین کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا ہے اور ظالم کو للکارتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں بلکہ تحمل و برداشت کو اپنائیں،دشمن کے ہر حربے سے باخبر بھی ہیںاور متحد بھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں،سوشل میڈیا پر منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،مجالس اور جلوسوں میں ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہے،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیا اسلامی سال محرم الحرام مریم نواز نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1447 ہجری کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند نظر آنے کے سرکاری اعلان سے مشروط ہوگی۔
صوبائی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ یکم محرم الحرام اسلامی تقویم کا پہلا دن ہوتا ہے اور اس دن کو اسلامی سال کی ابتدا کے طور پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، پاکستان میں مختلف مکاتب فکر کے افراد اس موقع پر عبادات، مجالس، اور دیگر مذہبی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں۔
محکمہ داخلہ اور مذہبی امور کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ، ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عزاداری اور مذہبی اجتماعات کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں اور امن و بھائی چارے کی فضا قائم رکھی جائے۔