2025-08-12@06:30:37 GMT
تلاش کی گنتی: 9503
«نیا اسلامی سال»:
کرناٹک کے ضلع تُماکور میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب 7 اگست کو پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک آوارہ کتا انسانی بازو منہ میں لیے گھوم رہا ہے۔ پولیس فوراً کوراٹاگیرے کے چِمپُوگاناہلّی گاؤں پہنچی، جہاں سے 5 کلومیٹر کے دائرے میں تلاشی کے دوران عورت کے جسم کے ٹکڑے 19 مختلف مقامات سے برآمد ہوئے، البتہ سر غائب تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ مقتولہ ایک خاتون ہے۔ اس کے جسم پر موجود زیورات سے ظاہر ہوا کہ یہ واردات لوٹ مار کے لیے نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے انڈیا: ضعیف خاتون کو ‘چڑیل’ قرار دے کر قتل کردیا گیا، منصوبہ 5 سال پرانا تھا لاپتہ خواتین کی فہرست میں 42 سالہ بی لکشمی دیوی عرف...
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔ مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین...
مشہور تیلگو فلم باہوبلی کے اسٹار رانا دگگوبتی کو غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کی تشہیر کے معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے ای ڈی آفس طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانا حیدرآباد میں اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ پیشی ای ڈی کی جاری تحقیقات کا حصہ ہے جو کہ پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت ہو رہی ہیں۔ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے آن لائن گیمز کی تشہیر کی جو قانونی اجازت کے بغیر چل رہے تھے اور انہیں تفریح یا چیریٹی سے منسلک دکھایا جا رہا تھا تاکہ ان کی اصل نوعیت کو چھپایا جا سکے۔ ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رانا دگگوبتی کے بیانات کو پہلے...

یاسمین راشد ‘ محمودالرشید اعجاز چودھری عمر چیمہ ‘ عالیہ حمزہ ، صنم جاوید اور دیگر: 9مئیمقدمات : مزید افراد کو سزا
لاہور+ اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ خاتون رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی گئی اور ایک ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے۔ تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں 12 ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بری ہونے والوں میں سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہد...
محکمہ موسمیات نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ۔محکمہ موسمیات کے فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر کل صبح 11 بجے درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے تمام متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ادھر پی ڈی ایم اے نےکمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے علاوہ محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اور اس مرتبہ ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے ہی کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما کے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اورمشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں۔ قائداعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ آئین کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی بھی مکمل آزادی ہے۔ پاکستان ہر قسم کی انتہاپسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے...
جنوبی کوریا کے صدر لی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 اگست کو ایک سربراہی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اتحاد اور معیشت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: جنگِ کوریا کی 75 ویں برسی، جنوبی کوریا کے صدر اب کیا چاہتے ہیں؟ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔ دونوں رہنما دفاعی تعلقات، تجارتی تعاون اور عالمی امور پر بھی غور کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
HAGUE: عالمی مستقل ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مغربی دریائوں کا پانی پاکستان کے بلا روک ٹوک استعمال کیلیے چھوڑ دے۔ پاکستان نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت کی پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے یہ حتمی فیصلہ (بائنڈنگ ایوارڈ)8 اگست کو جاری کیا جو پاکستان کی جانب سے 19 اگست 2016 کو بھارت کے خلاف دائر کردہ ثالثی کے نتیجے میں سامنے آیا، یہ کارروائی سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل IX کے تحت کی گئی تھی۔ فیصلے میں آرٹیکل 3 (مغربی دریاؤں سے متعلق شق) کے حوالے سے کہا گیا کہ بنیادی اصول یہ ہے کہ بھارت مغربی دریاؤں کے...
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی انتقام کی بنیاد پر دیے گئے ہیں اور یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ان مقدمات میں شفافیت کو یکسر بالائے طاق رکھا گیا اور ملزمان کو اپنے دفاع...
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کا تجربہ کیا ہے جو کیموتھراپی کی تاثیر بڑھا کر کینسر کے علاج کو بہتر کر سکتی ہے۔ KCL-HO-1i نامی یہ دوا ٹیومر کے گرد موجود مدافعتی نظام کو ختم کر کے کام کرتی ہے۔ یہ مدافعتی نظام ٹیومر کو علاج سے بچاتا ہے۔ چوہوں پر کیے جانے والے ابتدائی تجربات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی اور گولی نے کیموتھراپی کی مزاحمت کرنے والے ٹیومر کو تھراپی سے اثر انداز ہونے کے قابل بنایا۔ محققین اب انسانوں پر کیے جانے والے ٹرائلز کے لیے پُر امید ہیں اور KCL-HO-1i کو کیموتھراپی کا ساتھ دینے والی دوا کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دوا مریضوں کو سخت علاج سے بھی بچانے کی صلاحیت...
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون راہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی گئی اور ایک ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10،...
سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا عمان میں پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان نہایت اہم تھا, ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے, آئندہ ہفتے میں اس حوالے سے تفصیلی اعلان کروں گا,بزنس مینوں کے لیے بھی ہم نے ایک میکنزم مرتب کیا ہے, اگر کوئی بزنس مین پاکستان سے آنا چاہتا ہے ویزا کیسے حاصل کرے گا اگلے ہفتے تفصیلی ویڈیو جاری کروں گا۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان اب ہماری کوشش ہے کہ اپنے ان سکلڈ ورکز, لیبر کلاس اور سیمی سکلڈ ورکز...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی یا وہاں جائیداد مالکان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں۔ اسلام آباد سے نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جھوٹی خبروں کی آڑ میں رہائشیوں کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنے کی سازش ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق رہائشی اور جائیداد مالکان نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کےساتھ فراڈ کیا گیا، نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔نیب اعلامیہ کے مطابق کارروائی پروجیکٹ کے مالکان اور انکی جائیدادوں تک محدود ہے، نیب لوٹی گئی رقم کے حصول تک قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔
آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز کینبرا(سب نیوز)وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا بھی اگلے ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔ یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب فرانس، برطانیہ اور کینیڈا بھی ایسا ہی اعلان کر چکے ہیں، اور دنیا بھر سے اسرائیل پر دبا وبڑھ رہا ہے۔البانیز کے مطابق یہ فیصلہ دو ریاستی حل کی حمایت، غزہ میں جنگ بندی، اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی سے یہ یقین دہانی لی گئی ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے علاقے السویدہ میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھیں اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔15 رکنی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کردہ صدارتی بیان میں گزشتہ ماہ السویدہ میں ہونے والی لڑائی کی سخت مذمت کی گئی ہے جس میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت ہوئی اور تقریباً 192,000 لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین اقوام متحدہ، اس کے عملدرآمدی شراکت داروں اور دیگر امدادی اداروں کو السویدہ سمیت شام بھر میں انسانی امداد کی محفوظ، بروقت...
آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام عوامی امنگوں کا تر جمان ثا بت ہو گا، جماعت اسلامی نو مبر میں ہو نے والے اجتماع عام سے قبل عوام کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ملک بھر میں ہزاروں عوامی کمیٹیاں بنائے گی جماعت اسلامی کی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، انھوں نے کہاجماعت اسلامی کے بارے میں قوم کا ذہن تبدیل ہو رہا...
24 جولائی کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ فرانس ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم 29 جولائی کو برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں ہولناک حالات کا خاتمہ نہ کیا تو برطانیہ ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ اس کے بعد 31 جولائی کو کینیڈا نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کر لے گا۔ تینوں مذکورہ ممالک کے...
چین کی نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپ ڈیپ سیک آر ون) نے امریکی مارکیٹ اور عالمی اے آئی منظرنامے میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے کچھ ہی دنوں بعد یہ ایپ سلیکان ویلی میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فری ایپ بن گئی اور اس کے لانچ ہوتے ہی چپ ساز کمپنی Nvidia کے شیئرز کی قیمت میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے اس کے مارکیٹ ویلیو میں 600 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جو امریکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے...

سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو...
فائل فوٹو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق مری میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت سینئر پارٹی رہنما موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور پارٹی امور پر مشاورت ہوئی۔اس دوران ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور کے ساتھ وفاق اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم کیسوں پر تحقیقات کرنے والے ایف بی آر کے دو سینئر ا فسروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو سینئر اہلکاروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مبینہ بے نامی لین دین اور گاڑیوں کی درآمدات میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات کے مستقبل پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے. بزنس ریکاڈر کے مطابق ایف بی آر حکام نے ان تبادلوں کو معمول کی انتظامی کارروائی قرار دیا ہے لیکن اس بار ان تبادلوں نے حساس تحقیقات میں مداخلت کے خدشات کو جنم دیا ہے اس کی ایک وجہ ان میں سے ایک افسر کی جانب سے یہ دعویٰ ہے کہ ان کی تعیناتی طاقتور لابیوں کے خلاف کارروائی کے باعث سزا...
شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام ،13نکاتی منشور کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اقلیتی امور کے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت اور اس کے 13 نکاتی منشور کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ معروف مسیحی لیڈر بشارت کھوکھر شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ہوں گے۔ ندیم مٹو کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،داد بھٹی سیکرٹری جنرل جبکہ جوشوا ولیم کو پارٹی کا سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔فرانس میں موجود پارٹی چیئرمین بشارت کھوکھر نے اسلام آباد میں منعقدہ نیوز...
راولپنڈی: راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے تین ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم نے پہلے ترامڑی چوک اسلام آباد میں اپنے باپ اور چھوٹی بہن کو قتل کیا بعد میں دوسری بہن کو اڈیالہ روڈ پر قتل کیا، ملزم نے کم سن بھانجے کو ذبح کیا لیکن وہ شدید زخمی ہے۔ ملزم کو رنج تھا کہ بہن نے پسند کی شادی کیوں کی، مقتولہ 35 سالہ انجم زارا نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کا تین ماہ کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے، پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے،اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اوریہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں،قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے...
آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں مل مالکان نے گنے کے کسانوں کی 3 ارب 4 کروڑ 69 لاکھ سے زائد رقم ادا نہ کی، قانون کے مطابق گنا خریدنے پر 15 دن کے اندر ادائیگی لازم ہے، مل مالکان نے حکومت کے مختص کردہ ریٹ سے کم قیمت پر بھی گنا خریدا۔ دستاویزات کے مطابق کل ملا کر مل مالکان کو 3 ارب 5 کروڑ سے زائد رقم کسانوں کی ادا کرنی ہے، انکشافات کین کمشنر پنجاب کے آڈٹ کے دوران ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ محکمے کو اکتوبر 2024 میں آگاہ کیا، محکمے نے جواب نہ دیا، محکمے نے دسمبر 2024، آڈٹ رپورٹ فائنل ہونے تک کوئی...
اسلام ٹآئمز: حسینی ہوم کے زیراہتمام منعقدہ اس روح پرور محفل سے تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد الحسینی، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین اور ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید تجمل الحسینی، تحریک حسینی کے وائس پریزڈنٹ استاد نبی الحسینی، سابق سیکریٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید مفید حسین میاں، ادارہ تبلیغات کے رہنماء علامہ ایران علی اور سید جاوید حسین کے علاوہ اس فاضل ادارے کے چیئرمین افتخار حسین افتی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی آج اتوار 10 اگست کو حسینی ہوم بساتو (حسینی یتیم خانہ) میں ایتام کی کفالت اور ادارے کی نئی عمارت ایک پروقار اور روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 3 مرکزی رہنما نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز مری میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور پارٹی کے اہم مسائل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے جبکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور خواجہ آصف کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور آئندہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس ملاقات کو ن لیگ کی سیاسی سمت کے...
پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی اور 2 چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔ اس مقابلے میں 20 ممالک کے 2 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک تھے۔ محمد عمر نے سینئر کیٹیگری میں چینی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ سید حمزہ شاہ نے ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ مزید پڑھیں: چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا شامل علی حسین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل 3 مقابلے جیتے، تاہم فائنل میں معمولی فرق سے شکست کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ اسی طرح...
سعودی وزارتِ خارجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان اور نیوزی لینڈ کی طرف سے اس اعتراف پر غور کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت نے ان اقدامات کو فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جاری عالمی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کے اس متفقہ موقف کو سراہا، جو دو ریاستی حل اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دار الحکومت بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے تین چوتھائی رکن ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے یا جلد کرنے والے ہیں وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات امن کے خواہاں تمام...
سعید احمد : قومی ائیر لائن پی آئی اے نے جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ پی آئی اے نے جشن ازادی کی خوشی میں ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا,سعودیہ، گلف ممالک، اندرون ملک اور شمالی علاقہ جات جانے والے فائدہ اٹھائیں گے. مسافر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے,ڈسکاؤنٹ کا اطلاق 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں پر ہی ہوگا. سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع پی آئی اے نے ملک بھر میں موجود ریزرویشن دفاتر کو ہدایات جاری کر دیں.
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ غزہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کا کوئی بھی اقدام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھی اسرائیلی منصوبے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں جاری مظالم اور نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔ امریکی مندوب نے اجلاس کو غزہ میں امن کے لیے امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی بہترین امید ہے، انتھونی البانیزی آسٹریلیا کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل انسانیت کے لیے بہترین امید ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں تشدد کا سلسلہ رک سکتا ہے اور غزہ میں جاری تنازع، تکالیف اور بھوک کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ البانیزی نے کہا کہ جب تک اسرائیلی اور فلسطینی ریاستوں کا...
اویس کیانی : وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات، پارٹی امور اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے...
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا فیصلہ اس منصوبے کے جواب میں کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے کیا ہے. جرمن نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس تنازعہ کے لیے ہتھیار نہیں پہنچا سکتے جو اب صرف فوجی ذرائع تک رہ گیا رہا ہے ہم سفارتی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں اور ایسا کر رہے ہیں غزہ میں بڑھتا ہوا انسانی بحران اور انکلیو پر فوجی کنٹرول میں اضافہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں نے جرمنی کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے جو تاریخی...
سڈنی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا تاکہ دو ریاستی حل کے لیے کوششوں میں تیزی لائی جا سکے اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور کینیڈا یہ اعلان کر چکے ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ یہ تسلیم کرنا ان وعدوں پر مبنی ہوگا جو آسٹریلیا کو فلسطینی اتھارٹی سے موصول ہوئے ہیں، جن میں یہ یقین دہانی شامل ہے کہ مستقبل کی کسی بھی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگاآسٹریلوی...
گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، شیشپر گلیشیئر بپھر گیا، سڑکیں، فصلیں اور زمینیں بہہ گئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تفصیل کے مطابق گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے. پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے.(جاری ہے) ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں...
لاہور: ملک کے شمالی سیاحتی علاقوں میں حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب کے میدانی علاقوں خصوصاً لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ اور ملتان سے شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح اب ان علاقوں کی طرف جانے سے گریز کرتے نظر آرہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ صرف چکوال میں جولائی کے وسط تک 423 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کئی سالہ اوسط سے دگنی تھی۔ مری، سون ویلی، کالا باغ اور دیگر مقامات پر سڑکیں بند ہوئیں، جس سے درجنوں سیاح پھنس گئے۔ ریسکیو اداروں کو مسلسل بارش کے...
وقاص عظیم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 کے کسٹمز اپریز طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طارق کھوکھر مستقل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جبکہ ان کی بیرون ملک رخصت 2023 میں ختم ہو چکی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق کھوکھر کے خلاف متعدد بار انضباطی کارروائی کی گئی اور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے تاہم وہ ڈیوٹی پر واپس نہ آئے۔ اس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
چَیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے تقریباً ایک ہزار ملازمین کو بھاری بونس دینے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کی کل فل ٹائم افرادی قوت کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتے ہیں۔ جی پی ٹی 5 کے اجرا سے ایک روز قبل، اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے مواصلاتی پلیٹ فارم سلیک کے ذریعے ملازمین کو ایک حیران کن پیغام بھیجا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمپنی کے اپلائیڈ انجینئرنگ، اسکیلنگ اور سیفٹی ڈومینز میں کام کرنے والے محققین اور سافٹ ویئر انجینئرز کو 2 سال کے لیے ہر سہ ماہی پر بونس دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف ہمیشہ سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف رہے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل’ جیو‘ کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ سے جب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا واضح موقف رہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔ میاں نواز شریف کے اپنے دور اقتدار میں جب بھی ایک یا دو مرتبہ موقع ملا ہے، انہوں نے اپنے موقف پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے...
کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)کینبرا میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کچھ یورپی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو ’شرمناک‘ قرار دے کر سخت تنقید کی تھی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ جب تک ایک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی، مزاحمت ختم نہیں کی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 60...
کراچی: ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ میں سوریا کمار یادیو کی عدم دستیابی پر بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی۔ سوریا کمار یادیو نے حال ہی میں جرمنی میں ہرنیا کی سرجری کروائی ہے، وہ سردست بنگلورو کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ری ہیبلی ٹیشن کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ سوریا کمار ایشیا کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے لیکن اگر وہ آئندہ ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ نہیں ہوئے تو بھارت کو کسی دوسرے پلیئر کو قیادت سونپنا پڑے گی۔ اس لیے متبادل قیادت کے لیے دیگر ناموں پر غور بھی جاری ہے، ایسے میں شبمن گل، اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا کے نام سامنے آئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے...
آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دو ریاستی حل کے فروغ اور مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے۔ انتھونی البانیز کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کے بدلے کئی وعدے کیے ہیں، جن میں حماس کو مستقبل کی ریاست سے الگ رکھنا، اسرائیل کے پرامن وجود کو تسلیم کرنا، غیر مسلح ہونا، عام انتخابات کرانا، شہدا و قیدیوں کے خاندانوں کو ادائیگیاں ختم کرنا، گورننس میں اصلاحات، تعلیمی و مالی شفافیت، اور عالمی نگرانی کی اجازت شامل ہیں تاکہ نفرت اور تشدد کی ترغیب روکی جا سکے۔ انہوں نے...
آسٹریلیا کا ستمبر میں جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا تاکہ دو ریاستی حل کے لیے کوششوں میں تیزی لائی جا سکے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انتھونی البانیز نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ان وعدوں پر مبنی ہوگا جو آسٹریلیا کو فلسطینی اتھارٹی سے موصول ہوئے ہیں، جن میں یہ یقین دہانی شامل ہے کہ مستقبل کی کسی بھی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں...
بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں 21ویں کانووکیشن کا پر وقار انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے 3 ہزار 276 طلبا کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی کے اعتراف میں 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں۔ تقریب میں فارغ التحصیل طلبا، ان کے والدین، یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...

قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی، بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار
---فائل فوٹو قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔کراچی ایئرپورٹ کی...
ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن...
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے البانیز نے کہا:’آج میں تصدیق کرتا ہوں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں آسٹریلیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔‘ یہ بھی پڑھیے فلسطین باقی نہ رہا تو تسلیم کیا ہوگا؟ آسٹریلوی وزیر خارجہ کا انتباہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا اور بعض یورپی ممالک کو فلسطین کو تسلیم کرنے کے ارادے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا...
کراچی: راشد منہاس روڈ پر مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے میں پولیس کی مجرمانہ غفلت سامنے آ گئی، جس کے بعد 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ راشد منہاس روڈ پر پیش آیا، جہاں مشتعل افراد نے کئی منٹ تک آزادانہ کارروائی کرتے ہوئے سات ڈمپر گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او یوسف پلازہ انسپکٹر افتخار خانزادہ، ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر شاہد آدم بلوچ اور ایس ایچ او سولجر بازار انسپکٹر وقار عظیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق افتخار خانزادہ...
سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار و قوال استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اس موقع پر سکھر کے مئیر اور ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن صرف آزادی کا نہیں، بلکہ پاکستان کی...
—فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز پی کے 734 دو روز بعد بھی اڑان نہ بھر سکی۔دوسری طرف غیر ملکی ایئر لائن کی دبئی سے کراچی کی پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پرواز صبح 10 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی تھی۔دو دن سے اڑان نہ بھرنے والی قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز کے مسافر شدید پریشان ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز 8 اگست کی شام ساڑھے 5 بجے پیرس سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں سمیت مریض پیرس ایئر پورٹ پر پریشان ہیں، کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کب روانہ ہو سکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن...
ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیے زرزری گئے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے اہل خانہ کو بحفاظت چھوڑ دیا جبکہ ان کے گن مین اور ڈرائیور کو بھی کچھ فاصلے پر رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت کے سیاحتی مقام زرزری سے نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی کو ان کے بیٹے سمیت اغوا کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق افضل باقی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیے زرزری گئے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ذکا اللہ درانی نے بتایا کہ مسلح...
سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا اسلام آباد میں سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ، ڈی ایم ای ایم سی آئی کے اشتراک سے آج اسلام آباد میں ایک شاندار سائیکلنگ مقابلہ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی اور صاف و سرسبز دارالحکومت کے وژن کو فروغ دینا تھا۔ اس مقابلے میں پیشہ ور سائیکلسٹس، شوقیہ سائیکل سواروں اور ہر عمر کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی، جو سائیکلنگ کو بطور کھیل، تفریح اور ماحول دوست سفری ذریعہ اپنانے میں بڑھتی عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔چیئرمین...
خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ تمام ٹی ایم اوز کو عملدرآمد کے لئے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے میئر پشاور سمیت تمام بلدیاتی اداروں کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے میٹرو پولیٹن تحصیل اور ٹی ایم ایز میں ای چالان اور کیش لیس نظام کے تحت وصولی کی جائے۔فیصلے کے تحت تمام مالی لین دین اب صرف ای چالان پلیٹ فارم کے ذریعے ہی ہوں گے۔اسی طرح بلدیاتی اداروں کی مختلف نوعیت...
ڈپریشن ایک سنگین طبی مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں تقریباً 28 کروڑ افرادکو متاثر کر رہا ہے۔ یہ بیماری مختلف افراد پر مختلف انداز سے اثر انداز ہوتی ہے، اس لیے اس کی علامات بھی مختلف ہو سکتی ہیں، مگر چند علامات ایسی ہیں جو اکثر مریضوں میں دیکھی جاتی ہیں۔ 1. مسلسل اداسی یا خالی پن کا احساس ڈپریشن میں مبتلا افراد مسلسل اداسی، خالی پن یا خوشی محسوس نہ ہونے جیسے جذبات کا سامنا کرتے ہیں۔ 2. مایوسی اور بے بسی زندگی سے امید ختم ہوجانا اور یہ محسوس کرنا کہ کچھ بہتر نہیں ہو سکتا، یا کسی کی مدد ممکن نہیں، ڈپریشن کی نمایاں علامات ہیں۔ 3. ناقدری یا بے معنی ہونے کا احساس ڈپریشن...
کراچی، ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق، سوات، اپر دیر، شانگلہ، کالام اور مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت دیگر میدانی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جنوبی اضلاع جیسے ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ پشاور میں...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین...
حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی، حادثے اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمشنر ہاؤس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، ملاقات میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرجیل انعام میمن نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور شرجیل انعام میمن نے واقعے کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت...
جنگبندی معاہدے کے باوجود لبنانی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم نے لبنان جنوب میں واقع مختلف علاقوں کو توپخانے اور ڈرون طیاروں کیساتھ متعدد بار نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی کی سفارشات پر لبنانی حکومت کی جانب سے ملکی عوامی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنے پر آمادگی کے اظہار کے ساتھ ہی غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو ایک مرتبہ پھر وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق جارح اسرائیلی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان کے قصبے یارون کے مضافات میں واقع کوہ ہرمون کو نشانہ بنایا جس کے ساتھ ہی قابض فوج کی جانب سے بیت لیف اور رامیا...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ اکرام اللہ سے ملاقات کی اور اعزازی نمبروں سے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمےمیں ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنےہدف کی جانب...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے جب کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی۔ انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم سے چھیر چھاڑ کرنے والے کو جرمانہ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس...
جارجیا: گھر پر گرنے والا خلائی پتھر زمین سے 2 کروڑ سال پرانا نکلا، سائنسدان حیران WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز رواں برس گرمی کے موسم میں جارجیا کے ایک گھر کی چھت سے ٹکرانے والا میٹیورائٹ (خلائی پتھر) درحقیقت زمین سے بھی 20 ملین (2کروڑ) سال پرانا ہے، یہ انکشاف یونیورسٹی آف جارجیا کے سیاروی ارضیات دان اسکاٹ ہیرس نے کیا ہے جنہوں نے اس خلائی پتھر کے ٹکڑوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 26 جون کو دن کے وقت آسمان میں ایک پراسرار آگ کی گولی نمودار ہوئی، جسے جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں سیکڑوں افراد نے دیکھا۔ ناسا کے مطابق یہ میٹیورائٹ جارجیا کے اوپر پھٹا، جس کے دھماکوں کی آوازیں مقامی باشندوں نے...
منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔ اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوکر اور ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کے ساتھ ویزا دفاتر کے باہر لائنوں میں کھڑی ہے۔ اداکار نعمان اعجاز نے اس افسوسناک صورتحال کی وجہ ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم دستیابی، اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔ مداحوں نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی سچائی کو سراہا اور کہا کہ...
---فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی اسکردو جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث اسلام آباد میں واپس اتار لیا گیا۔ پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی، مسافروں کو کئی گھنٹے طیارے میں بٹھائے رکھا گیا، ذرائع پی آئی اے کے 40 میں سے صرف 17 طیارے آپریشن میں ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے باعث انتظامیہ طیاروں کیلئے پرزہ جات کی خریداری نہیں کررہی۔ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی اے 251 کے روانہ ہوتے ہی پائلٹ نے طیارے میں نقص کی نشاندہی کی۔ایئر بس اے 320 طیارے کو روانگی کے 1 گھنٹے بعد واپس اسلام آباد میں اتار لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق طیارے کا پرزہ تبدیل کیا جارہا ہے...
فلم میلہ میں اپنے کردارکی وجہ سے مشہوربھارتی اداکار فیصل خان نے اپنے بھائی اداکار اور ہدایتکار عامر خان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک برس تک قید تنہائی میں رکھے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی انٹرٹینمنٹ اورلائف اسٹائل پلیٹ فارم پِنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فیصل خان نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں اس دعوے کی بنیاد پر ایک سال تک گھر میں قید کر رکھا تھا کہ انہیں شیزوفرینیا لاحق ہے اوران کا رویہ غیر مستحکم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں میں نے جھوٹ بولا‘، عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟ ’مجھے قید کر کے رکھا تھا گھر میں ایک سال، اور وہ کہہ...

یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ اکرام اللہ کاکڑکا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 14اگست تک دن میں دو گھنٹے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کیلئے معطل رہے گا۔ نوٹم کے مطابق پاکستان فضائیہ کے جنگی طیارے صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے ریہرسل کریں گے،14اگست کےدوران فضائی حدود اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو سکے گا۔ جنگی طیاروں کی ریہرسل کے دوران تمام ایئر لائنز کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے مزید :
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آرمی...
(اسامہ ملک،میر کیریو)شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ...
ایران کا اپنی سرحدوں کےقریبٹرمپ راہداری منصوبے پر سخت ردعمل: قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز تہران ( آئی پی ایس) ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ ‘ٹرمپ راہداری’ منصوبےکو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس راہداری کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مستحکم کرنا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اپنی سرحد...
سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ تاریخ میں بنی اُمیہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے براہِ راست جنگ میں شکست کھائی، لیکن منافقت اور سازش کے ذریعے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور آج بھی امریکہ، اسرائیل اور یورپ فلسطین پر قابض نہیں ہو سکے، مگر ترکی، عرب ممالک اور ان کے اتحادیوں کی خیانت نے فلسطین کو گہرے زخم دیئے ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے دوہرا معیار ہے، حکمرانوں کو اس دوہرے معیار سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست اور اس کے وزراء ایک طرف...
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورہ امریکا پر ہیں جس دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا...
ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ "ٹرمپ راہداری" منصوبے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر، علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس منصوبے کی اجازت نہیں دے گا۔ ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی سرحد کے قریب کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے میں قفقاز میں...
ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے ٹیمپا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کُریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک-امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستانی نژاد امریکی برادری سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیمپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای۔کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا، اور ایڈمرل کوپر کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے...
لاہور: تونسہ شریف میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں تین کمسن بھائی اچانک پرسرار طور پر بیمار ہو گئے۔ دو سالہ گل محمد اور ایک سالہ معین الدین دم توڑ گئے، جبکہ ایک اور بھائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ والد کا الزام ہے کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا، جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ڈی پی او ڈیرہ فوری طور پر ٹی ایچ کیو تونسہ پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ والد سے ملاقات کی اور جاں بحق بچوں کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔ پولیس...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کردی گئی ہے، پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کے لیے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت پر حاصل کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں مالی سال 26-2025ء کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں 10 روز گزر جانے کے باوجود مسلسل محاصرہ اور ملٹری آپریشن جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں قابض بھارتی افواج کا جاری ملٹری آپریشن شدت اختیار کر گیا۔ شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں ہیلی کاپٹرز، ڈرونز، پیراملٹری فورسز اور پیرا کمانڈوز سمیت بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔ مسلسل 10 روز سے جاری محاصرے کے باعث خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں اب تک 6 بھارتی فوجیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لانے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے...
غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیلی فوج کے سربراہ کے بعد مشیر قومی سلامتی نے بھی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے غزہ سٹی پر قبضے کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کر دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تساچی ہانیگبی نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ڈئٹھ وارنٹ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش ترک کرنے کے لیے تیار نہیں اور یہ منصوبہ یرغمالیوں کی...

تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات تک دونوں مقدمات پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا گیا، مقدمات کا فیصلہ کب سنایا جائے گا کچھ دیر میں آگاہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر ملزموں کے صفائی بیانات کے بعد حتمی دلائل بھی مکمل کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ: بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس لاہور...
اسپین کے شہر جمیلا میں واقع عوامی اسپورٹس سینٹرز میں مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی جہاں مسلمان برسوں سے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے اجتماعات منعقد کیا کرتے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کا یہ فیصلہ قدامت پسند جماعت "پاپولر پارٹی" (Popular Party) کی مقامی حکومت نے کیا، جس اس کی تجویز انتہائی دائیں بازو کی جماعت "ووکس پارٹی" (Vox) نے دی تھی۔ اسپین کی نہایت سخت گیر دائیں بازو کی جماعت ووکس نے مذہبی تقریبات پر پابندی کے اس فیصلے کو اپنے "عیسائی اقدار کی حفاظت" کی کامیابی قرار دیا ہے۔ مذہبی تقریبات پر پابندی کے بعد اس بلدیاتی اسپورٹس سینٹرز صرف "ورزشی سرگرمیوں یا بلدیہ کے زیرِ اہتمام تقریبات" کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔ مذہبی، سماجی یا ثقافتی سرگرمیاں جنہیں...
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد رول نمبر 520050 نے ٹوٹل 1100 میں سے 1021 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان بنت مبشر حسن رول نمبر 520062 نے 1016نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکی طالبہ انوشہ نوید بنت...