نیب :فراڈ کے متاثرین کو بازیاب رقم آن لائن منتقل کرنے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
عثمان خان: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالیاتی فراڈ کے متاثرین کو بازیاب ہونے والی رقوم آن لائن منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
لائن ادائیگیوں کے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی۔
اس موقع پر ابتدائی طور پر B4U فراڈ کیس کے متاثرین کو ان کی رقوم براہ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔
ماڈل ٹاؤن کانشترکالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک
تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، مختلف ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ چیئرمین نیب نے خود آن لائن رقوم کی منتقلی کا افتتاح کیا۔
یہ ایک بڑی پیش رفت ہے جس کا مقصد متاثرہ افراد کو دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے بچانا ہے۔
ماضی میں نیب متاثرین کو پے آرڈرز کے ذریعے رقوم ادا کرتا تھا، جس میں وقت کا ضیاع ہوتا اور متاثرین کو نیب دفاتر کے کئی چکر لگانے پڑتے تھے۔ اب اس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن سے یہ عمل نہ صرف تیز ہو گیا ہے بلکہ شفافیت اور سہولت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم
نیب حکام کے مطابق آن لائن ادائیگیوں کے اس نظام میں دیگر کیسز کے متاثرین کو بھی شامل کیا جائیگا تاکہ وہ بروقت اور آسانی سے اپنا حق واپیس لے سکیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے متاثرین کو آن لائن
پڑھیں:
بنوں: واپڈا کے اغوا کیے گئے پانچ ملازمین 55 دن بعد بازیاب
پشاور:بنوں کے علاقے پیردل خیل سے اغوا کیے گئے واپڈا کے پانچ ملازمین 55 روز بعد بحفاظت بازیاب ہو گئے۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق واپڈا کی ٹیم بجلی کی مرمت کے کام میں مصروف تھی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے ڈرائیور سمیت پانچ اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔
بازیاب ہونے والوں میں ڈرائیور عدنان، نقیب الرحمن، فرہاد، عبدالوہاب اور جاوید اللہ شامل ہیں۔ دہشتگردوں نے ان اہلکاروں کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
کئی روز کی کوششوں کے بعد مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے تمام ملازمین کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا جنہیں بعد ازاں ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔