data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت )جنوجی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ، سکھر پولیس ان ایکشن ، مقدمے میں نامزد دوملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے سخت احکامات اور نوٹس لینے کہ بعد ایس ایچ او تھانہ کندرا نے خفیہ اطلاع پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان قربان بروہی اور رسول بخش شیخ کو گرفتار کر لیا ، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق تھانہ کندھرا کی حدود جنوجی کے علاقے میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ پیش آیاتھا جہاں ملزمان نامی عمر ملک، قربان بروہی اور رسول بخش شیخ نے انکی زمینوں میں گھسنے والے اونٹ کو پکڑ کر کلہاڑی سے ٹانگ کاٹ کر ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے سخت تشدد کیا اسی رپورٹ مدعی غلام مصطفیٰ شنبھانی نے تھانہ کندرا میں درج کرائی تھی گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔جبکہ تیسرے نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب پولیس کی بہترین کاروائی پہ شاباشی کا پیغام دیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کا روہڑی-سکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کا سخت نوٹس، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روہڑی سکھر کے علاقے میں بے زبان جانور پر ظلم کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جاندار کے ساتھ اس طرح کا غیر انسانی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کو ہدایت دی کہ متاثرہ اونٹ کے فوری علاج کا بندوبست کیا جائے اور جانور کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فوری طور پر اونٹ کے مالک سے رابطہ کیا اور علاج کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مختیارکار کو جانوروں کے ڈاکٹر کے ہمراہ جائے وقوعہ پر بھیج دیا تاکہ اونٹ کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ بے زبان جانوروں پر ظلم و تشدد ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ جانور کے علاج اور صحت یابی کی مکمل رپورٹ انہیں پیش کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اونٹ کی ٹانگ کاٹنے

پڑھیں:

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر اونٹ کا علاج جاری

سکھر میں ٹانگ کاٹنے سے زخمی ہوئے اونٹ کو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر علاج کے لیے لے جایا جا رہا ہے—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

سکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس لینے کے بعد ان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے زخمی اونٹ کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں پر ظلم ناقابلِ برداشت ہے، جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمیل شاہ کی نگرانی میں روہڑی میں زخمی اونٹ کا علاج جاری ہے۔

سکھر: بااثر وڈیرے کا جانور پر بدترین تشدد، مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو مزید علاج کے لیے زخمی اونٹ کو کراچی منتقل کیا جائے۔

زخمی اونٹ کے علاج پر اس کے مالک محمد امین نے سندھ حکومت کے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ضلعی چیئرمین، مختارِکار اور دیگر حکام موقع پر پہنچے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل شاہ کے مشکور ہیں۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل شاہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو رپورٹ بھی پیش کر دی جس کے مطابق روہڑی میں جانوروں کے اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم اونٹ کا علاج کر رہی ہے۔

سید کمیل شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اونٹ کا علاج کراچی میں کروایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات کچھ لوگ اونٹ کو کلہاڑیوں سے زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے جس پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی علاج کیلیے کراچی منتقل، دو ملزمان گرفتار
  • اونٹنی کا جبڑا و پچھلی ٹانگ ٹوٹی، زبان جلی ہوئی ہے: ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹر
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر اونٹ کا علاج جاری
  • سکھر: اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا دوسرا ملزم بھی گرفتار
  • کھیت میں گھسنے پر اونٹ بہیمانہ تشدد کا شکار، علاج کے لیے کراچی منتقل
  • سکھر اونٹنی تشدد معاملہ: ایک ملزم گرفتار، متاثرہ اونٹنی علاج کیلئے کراچی روانہ
  • سکھر: کھیت میں گھس کر پانی پینے پر با اثر وڈیرے نے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، مقدمہ درج
  • سکھر؛ ظلم کی انتہا، بااثر افراد نے مزدور کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
  • سکھر: روہڑی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس