ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز

دبئی (آئی پی ایس ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔بنگلادیش کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور ایک کے بعد ایک بیٹر آٹ ہوتا گیا ۔49کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آٹ ہوئے۔صائم ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر پویلین لوٹے ۔

پاکستا کی تیسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری ،وہ بھی 13 رنز پر آٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت صرف 3 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ کپتان سلمان علی آغا کی صورت میں گری، وہ 19 رنز بناکر آٹ ہوئے۔اس کے بعد شاہین آفریدی 19،محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر آٹ ہوئے۔اس کے علاوہ فہیم اشرف 14 اور حارث رف3 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مہدی حسن اور رشاد حسین نے2،2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔آج جو ٹیم میچ جیتے گی وہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔ البتہ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیر اعظم پر سفری پابندی عائد کردی یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیر اعظم پر سفری پابندی عائد کردی ثابت کریں کہ بین الاقوامی قانون محض ایک فسانہ نہیں ہے؛ یمنی صدر کا اقوام متحدہ سے مطالبہ کارگل جنگ میں بھی کھلاڑی ہاتھ ملا رہے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟ سابق بھارتی وزیربھی بول پڑے ایشیا کپ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ موجوہ نظام کو ہائبرڈ یا ون پیج سے منسوب کرنا غلط ہے: رانا ثنا اللہ بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف پیکج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار