مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز
نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔
وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے۔
خصوصی ایلچی نے مزید بتایا کہ ایران سے بھی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں تاہم تہران نے اس مرحلے پر سخت مؤقف اپنا رکھا ہے جبکہ ہم بات چیت کے دروازے کھلے رکھنا چاہتے ہیں۔
نیویارک میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ ترکیہ، سعودی عرب، مصر، قطر، اردن، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان بھی شریک تھے۔
تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں غزہ، انسانی بحران اور خطے میں استحکام سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں اس ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ اور مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات پر بہت تعمیری بات کی، امید ہے کہ یہ ملاقات نتائج خیز ثابت ہو گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے: ایرانی صدر کا پہلا رد عمل پاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے: ایرانی صدر کا پہلا رد عمل انڈیا: لداخ میں خودمختاری کے مطالبے پر احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک مصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیا ایٹم بم بنانے کی کبھی کوشش کی اور نہ کریں گے، ایرانی صدر نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاویدکو گرفتار کرلیا انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
کریم آباد شہر کا معاشی حب ‘ ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ‘ سندھ حکومت نے انڈر پاس کے نام پر تباہ کر دیا‘ منعم ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-01-7
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد انڈر پا س کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور کریم آباد سے وابستہ ہزاروں دکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہونے کے حوالے سے بڑی تعداد میں دکانداروںکے ساتھ کریم آباد انڈر پاس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریم آباد شہر کا ایک بڑا معاشی حب اور ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ہے جسے سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص منصوبہ بندی نے کریم آباد انڈر پاس کے نام پر تباہ اور بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے ، یہاں بازارفیصل ، مینابازار ،عدیل مارکیٹ ، بنی سعد مارکیٹ ، ،میمن مرکز ،اسپتالوں ،کئی کاروباری مراکز اور اس سے وابستہ تقریباََ 9ہزار دکانیں ہیں، جس سے تقریباََ 27ہزار لوگوں کے گھروں کا چولہا جلتا ہے ،3 سال پورے ہونے والے ہیں لیکن کریم آباد انڈر پاس مکمل نہیں ہو رہا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کریم آباد انڈر پاس فی الفور مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں ، متاثرہ دکانداروں و تاجروں کو ریلیف مل سکے ، اسلام آباد میں 3انڈر پاس 72دن میں مکمل ہو گئے لیکن کراچی میں کسی منصوبے کے مکمل ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاتی ، کریم آباد انڈر پاس کا بجٹ 3گنا بڑھ چکا ہے ، ریڈ لائن پروجیکٹ مکمل ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا ، گرین لائن پروجیکٹ ادھورا پڑا ہوا ہے ، پیپلز پارٹی ، نا اہلی ، بد انتظامی اور کرپشن کا بدترین امتزاج ہے ،سندھ حکومت کراچی کے 3360ارب روپے کھاگئی ، کراچی ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں ، جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑ رہی ہے ، ہم نے سندھ حکومت کی جانب سے ای چالان کے نام پر اہل کراچی کی جیبوں پر ڈاکے کے خلاف بھی سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے ، ہم کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی تعمیر کے نام پرعقب میں موسیٰ کالونی کو جانے والی 12 انچ کی پانی کی لائن کو توڑ دیا گیا ،جس کی وجہ سے پچھلے چند مہینوںسے موسیٰ کالونی کے لوگ پا نی سے محروم ہیں ، یہاں سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا ہے ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جو صورتحال کریم آباد کی ہے وہی صورتحال پورے شہر کی ہے ، قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھاکہ 60دن کے اندر ہم شہر کی 106سڑکیں بنادیں گے ، لیکن پورے شہر میں سڑکیں ٹوٹی ہیں ، گٹر بہہ رہے ہیں ، جہانگیر روڈ ،7ہزار فٹ روڈ تباہ حال ہے ، ریڈ لائن پروجیکٹ شہریو ں کے لیے وبال جان بن گیا ہے ، نہ متبادل راستے دیے گئے ہیں ،نہ رہنمائی کے لیے بورڈ لگائے گئے ہیں، ایک جانب صوبائی حکومت اہل کراچی کو ان کے بنیادی سہولیات نہیں دے رہی اور دوسری جانب ای چالان کے نام پر بھاری بھاری جرمانے لگاکر شہریوں سے بھتا وصول کررہی ہے ، ای چالان دبئی کے حساب سے لگائے جارہے ہیں لیکن سہولیات کچے کے علاقوں سے بھی بدتر ہیں ، حد رفتار کے بورڈ موجود نہیں ہیں ،لائننگ نہیں کی جاتی ، سگنلز درست طریقے سے کام نہیں کررہے لیکن بھاری بھاری ای چالان وصول کررہے ہیں، یہ کسی طور بھی قبول نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈر پاس کا منصوبہ شروع کرکے کریم آباد کے رہایشیوں کے ساتھ صوبائی حکومت انتہائی بھیانک سلوک کررہی ہے ، اس انڈر پاس کے نام پر ان لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی کوئی منصوبہ شروع کیا جاتا ہے وہاں پہلے لوگوں کو متبادل دیا جاتاہے لیکن یہ کراچی ایسا انوکھا شہرہے ،جہاں صوبائی حکومت کوئی متبادل انتظام نہیں کرتی ،جس کے نتیجے میں یہاں کاروبار کرنے والے ،دکانیں چلانے والے لوگ شدید کرب اور اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ سیوریج کی لائنیں تباہ کردی گئی ہیں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں، کچرا اٹھانا تو درکنار بلکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں کچرا جلایا جاتا ہے۔ پریس کانفرنس میں متاثرہ دکانداروں کی بڑی تعداد سمیت ، امیر ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج ، ٹائون چیئر مین گلبرک نصرت اللہ ، ٹائون چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، یوسی چیئر مینز زبیر ولی ، ارشاد احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سندھ حکومت کی نااہلی ‘ کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کیخلاف کریم آباد انڈر پاس پر پریس کانفرنس کررہے ہیں، کامران سراج ، نصرت اللہ ‘ فراز حسیب اور دکانداروں کی بڑی تعداد موجود ہے