مریم نواز کل ساہیوال کا دورہ‘ الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کرینگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ مریم نواز کل 22 ستمبر کوساہیوال کا دورہ کریں گی۔ وہ عوام کی سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب حکومت ساہیوال میں 26 الیکٹرک بسیں چلائے گی۔ پہلے مرحلے میں ساہیوال کیلئے 16 بسیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے شہریوں کو سفری سہولیات کے مدنظر ان بسوں کو 5 روٹس پر چلانے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں ایک روٹ عارف والا بائی پاس سے مائی والی مسجد براستہ پاکپتن بائی پاس، پاکپتن چوک، اندرون بس اڈہ، لائبریری چوک، کالج چوک، مڈھالی روڈ اور سرور چوک ہے۔ دوسرا روٹ کے ایف سی چوک سے نور شاہ براستہ بیرون بس اڈہ، پاکپتن چوک، جوگی چوک، مشن چوک اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ہوگا۔ ان آرام دہ ایئر کنڈیشنڈ بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے فی مسافر رکھا گیا ہے۔ دیگر تین روٹس جن پر بسیں چلیں گی ان میں تیسرا روٹ اندرون بس اڈہ ریلوے روڈ سے ہڑپہ شہر براستہ اڈہ بوٹی پال اور میر داد معافی، چوتھا روٹ ایڈمور پمپ فرید ٹاؤن سے یوسف والا براستہ مسجد شہداء، بورڈ آفس، کالج چوک، مال منڈی چوک، مشن چوک، گرلز کالج، فریدیہ پارک روڈ، بھٹہ پمپ اور جھال روڈ اور پانچواں روٹ بیرون لاری اڈہ سے کمیر براستہ شریں موڑ اور اڈہ شبیل ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔