اسپیس ایکس کی بڑی کامیابی: مریخ مشن سے قبل اسٹارشپ کا تجربہ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: اسپیس ایکس نے اپنے مریخ مشن کی تیاریوں میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اسٹارشپ راکٹ کا اہم ترین تجربہ مکمل کر لیا ہے۔
ٹیکساس میں قائم اسپیس بیس کی لانچ سہولت پر اپر اسٹیج نے اپنے 6 ریپٹر انجنز کے ساتھ کامیاب اسٹیٹک فائر ٹیسٹ کیا، جو کمپنی کے مطابق آخری بڑا مرحلہ تھا۔ اب آئندہ دنوں یا ہفتوں میں فلائٹ ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ راکٹ، جو دنیا کا سب سے طاقتور اور سب سے بڑا لانچ وہیکل قرار دیا جاتا ہے، اپنے گیارہویں فلائٹ ٹیسٹ کی تیاری میں ہے۔ اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اس موقع پر کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ 2029 تک اسٹارشپ کے ذریعے انسانوں کو مریخ پر بھیجا جا سکے گا۔
اس راکٹ کو نہ صرف مریخ کے لیے بلکہ ناسا کے آرٹیمس پروگرام کے تحت چاند پر عملہ اور سامان پہنچانے کے لیے بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ انسانی خلائی تحقیق کے اگلے دور میں اہم کردار ادا کرے گا۔
کمپنی کے مطابق آنے والا فلائٹ ٹیسٹ پچھلی دو پروازوں کی طرز پر ہوگا، جس میں اپر اسٹیج اسٹار بیس سے لانچ ہو کر بحرِ ہند میں گرے گا۔ اس سلسلے میں انجینئرز کا کہنا ہے کہ ہر ٹیسٹ کے ذریعے اسپیس ایکس اپنے راکٹ کو مزید محفوظ، قابلِ بھروسا اور طویل دورانیہ مشنز کے قابل بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت نہ صرف تجارتی خلائی پروازوں کے میدان میں ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ انسان کو مریخ پر پہنچانے کے خواب کو حقیقت بنانے میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
اسپیس ایکس کی مسلسل کامیابیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آئندہ دہائی میں خلائی تحقیق اور سفر ایک نئے دور میں داخل ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپیس ایکس
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان