Islam Times:
2025-09-26@09:04:04 GMT

حق و باطل کی جنگ اور ایران کا تاریخی کردار

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں27-06-2025 پروگرام دین و دُنیا
عنوان: حق و باطل کی جنگ اور ایران کا تاریخی کردار
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی
میزبان: محمد سبطین علوی
اہم موضوعات:
1.

عالمی استکبار اور صہیونیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا مؤقف، دیگر مسلم ممالک سے کس طرح مختلف اور مؤثر ہے؟
 
2. ایران کی قیادت اور عوام نے غزہ اور فلسطین کے مظلوموں کے دفاع میں جو قربانیاں دی ہیں، ان کا اسلامی اقدار اور امام حسینؑ کی راہ سے کیا تعلق ہے؟
 
3. پاکستان اور ایران کے درمیان نظریاتی و جغرافیائی رشتے کے تناظر میں، موجودہ خطّے کی صورتِ حال پاکستان کے لیے کیا تقاضے پیدا کرتی ہے؟
خلاصہ گفتگو:
موجودہ دور میں عالمی استکبار اور صہیونیت نے اسلامی مزاحمت کو کچلنے کے لیے اپنی تمام تر طاقتیں جمع کر لی ہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران حق و باطل کی اس جنگ میں استقامت، عزت اور قربانی کی ایک روشن مثال بن کر اُبھرا ہے۔ ایران کی قیادت نے غزہ اور فلسطین کے مظلوموں کے دفاع میں جس جرأت، بصیرت اور مسلسل قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیں امام حسینؑ کے مکتب کی یاد دلاتا ہے، جہاں شہادت کو سعادت سمجھا جاتا ہے۔ ایران نے نہ صرف اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے سے انکار کیا، بلکہ ظلم کے سامنے جھکنے کو ذلت جانا۔ آج، پاکستان جیسے نظریاتی ملک کے لیے بھی وقت کا تقاضا ہے کہ وہ حق و عدل کے اس کاروان میں ایران کا ساتھ دے۔ کیونکہ یہ صرف ایک جنگ نہیں، بلکہ امام زمانہؑ کی عالمی حکومت کے لیے زمینہ سازی ہے، جہاں عدل و عبادت کا نظام قائم ہوگا
 

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کا کے لیے

پڑھیں:

امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا

امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا۔
مکہ مکرمہ میں جاری شاہی اعلامیہ کے مطابق شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے، مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی سے فقہ کی ڈگری حاصل کی۔
واضح رہے کہ شیخ صالح بن حمید 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوریٰ کے اسپیکر رہے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سعودی مفتی اعظم مقرر
  • امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا
  • اسلامی معیشت کے ماہر اور تاریخ کے پہلے ڈگری یافتہ امام کعبہ: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟
  • خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
  • میلاد النبی (ص) کی مناسبت پر مسجد امام مہدی (عج) سرینگر میں پروگرام
  • نیویارک، جنرل اسمبلی سے ایرانی صدر کے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیانیے کی گونج
  • پاک۔سعودی دفاعی معاہدے میں ایران کی شمولیت ضروری ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • اسلامی ممالک کے سربراہان کا امریکہ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • روس ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا