امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر ٹیلیفونک گفتگو کی۔
رابطے میں وزیر خارجہ روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دیرپا امن قائم کرنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امریکی وزیر خارجہ روبیو ایران ترجمان ٹیمی بروس وزیراعظم شہباز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکی وزیر خارجہ روبیو ایران ترجمان ٹیمی بروس
پڑھیں:
آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم، باکو پہنچ گئے
سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف آزادںائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو پہنچ گئے.
باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو, آزربائیجان کے اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
دورے کے دوران وزیراعظم کی آزربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوو سے دو طرفہ ملاقات بھی ہو گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔