قومی اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد :قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔وزیرِ اعطم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا، اس کے علاوہ اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی وزیرِ اعظم نے ملاقات کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا قومی اسمبلی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔