قومی اسمبلی: وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔
وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دے دیاجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اور کابینہ کے ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
وزیرِ اعطم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی اُن کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا، اس کے علاوہ اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی وزیرِ اعظم نے ملاقات کی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، کاربن لیوی میں کٹوتی کی اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے ایوان میں گھاٹے کا بجٹ پیش کیا، کل جو گرانٹس منظور ہوئیں وہ منصفانہ نہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ بجٹ میں نوجوان، خواتین اور ماحولیاتی تبدیلی کو نظر انداز کیا گیا، جنوبی پنجاب کے سرائیکی وسیب کے لیے کوئی پیسہ نہیں رکھا گیا۔
عامر ڈوگر نے اسے آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا قومی اسمبلی
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی، نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں، کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد پی ٹی ائی کے نااہل رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں، پنجاب اسمبلی قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں اور کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی سے سرکاری گاڑی واپس لینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو 3 روز میں سرکاری گاڑیاں واپس دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ جنید افضل ساہی کا سابق چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے عہدہ ختم کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد جنید افضل ساہی چیئرمین کمیٹی کے عہدے پر برقرار نہ رہے ہیں، پنجاب اسمبلی قوانین کے تحت عہدہ چھوڑنے پر 3 روز میں سرکاری گاڑی واپس کرنا لازم ہے۔ ملک احمد خان بھچر اور جنید افضل ساہی کو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے گاڑی فوری واپس کرنے کی ہدایت کی، اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔