2025-11-10@13:32:15 GMT
تلاش کی گنتی: 2223
«کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا»:
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا اور واپس گھر نہیں پہنچا، شہری کے سسر نے گمشدگی کی درخواست پولیس میں جمع کرائی تھی لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہری سسرال سے ناراض ہو کر تو کہیں چلا نہیں گیا؟ وکیل نے مقف اختیار کیا کہ وہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے رپورٹ سینیٹ پیش کر دی جس میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مسودہ میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے پاس از خود نوٹس کا اختیار تھا، ازخود نوٹس کے لیے تجویز کیا ہے کہ آئینی عدالت تب اس پر کام کرے گی جب کوئی اس کے لیے درخواست دے۔ انہوں نے کہا کہ جج کی ہائی کورٹ سے دوسری ہائی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ کے تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیرجانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ متنازعہ ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کے واقعات سے قبل ٹرمپ کی تقریر کے حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل کی جانب مارچ کرنے اور ’’شدید مزاحمت‘‘ کی تلقین کر رہے ہوں۔ یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ برطانوی...
ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...
کویٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد فائرنگ سے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکو مینٹری میں ایڈیٹنگ تنازع پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل Tim Davie اور سی اِی او Deborah Turness نے استعفیٰ دیدیا۔ بی بی سی پر الزامات ہیں کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ دستاویزی فلم میں 6 جنوری، 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں لگا جیسے وہ اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہوں کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہل کی جانب مارچ کریں اور ’شدید مزاحمت‘ کریں۔ ایڈیٹ شدہ پرو گرام گذشتہ سال امریکی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ دی ٹیلی گراف اخبار میں شایع بی...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نام نہاد دہشت گردی کے ماحول کو ختم کرنے کی کارروائی ہے جبکہ مقامی لوگ اسے من مانی گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکیخلاف متنازع بیان دینے پر انکوائری میں سنگین الزامات بیانات ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،این سی سی آئی اے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتے باندھنے کا متنازع بیان دیا۔ مقدمے میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق محمد سہیل کے خلاف انکوائری میں سنگین الزامات سامنے آئے، جس نے ریاستی اداروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-10 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ ایران نے پاک، افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے دونوں برادر، ہمسایہ اور مسلم ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور...
تہران: (نیوزڈیسک) ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی ہے۔میڈیارپورٹ کا کہناہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا...
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتنے باندھنے کا متنازع بیان دیا۔ مقدمے میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق محمد سہیل کے خلاف انکوائری میں سنگین الزامات سامنے آئے، جس نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور توہین آمیز بیانات و الزامات کی ویڈیو پی ٹی آئی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی...
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تعاون کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے وانا کے مطابق دونوں رہنماوں نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ایرانی...
پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں7 نومبر کو ختم ہوا، طالبان نے اس دوران اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان نے ترکیہ اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے بار بار دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا، طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 4 سال میں افغان سر زمین سے پاکستان پر...
کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، این سی سی آئی کے مزید 13افسران کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آگئے، راولپنڈی میں 15غیر قانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر کی ٹیم یہ رقم فرنٹ مین حسن امیر کے ذریعے وصول کرتی تھی، ستمبر 2024سے اپریل 2025تک 12 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے کے کرپشن اسکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آگئے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 15 غیر قانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر...
خرطوم: اقوام متحدہ کے دفترِ برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کا شمالی دارفور کا شہر الفاشر اب غم کا شہر بن چکا ہے، جہاں پچھلے دس دنوں کے دوران ظلم وجبر پر مبنی حملوں میں خوفناک اضافہ ہوا ہے اور شہری ناقابلِ تصور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق لی فانگ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے محصور اور تشدد کا سامنا کرنے والے الفاشر کے شہری اب ایسی ہولناک ظلم وجبر جھیل رہے ہیں جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور زخمی شہری بھی شامل ہیں جو اسپتالوں اور اسکولوں میں پناہ لینے کی کوشش...
(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار نے ایرانی ہم...
یروشلم: اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2014 کی غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے افسر لیفٹیننٹ ہدار گولڈن کی باقیات ہر صورت واپس لائیں گے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حماس نے مبینہ طور پر گولڈن کی لاش کا مقام تلاش کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، جنرل زامیر نے ہفتے کی شام گولڈن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تفتیش کے تازہ ترین نتائج سے آگاہ کیا۔ فوجی بیان میں کہا گیا کہ: “چیف آف اسٹاف نے ہدار اور تمام شہید قیدیوں کی واپسی کے عزم کو دہرایا۔” میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے حماس اور ریڈ کراس کو...
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پینے کے پانی کی طویل بندش کے خلاف مکی شاہ کے رہائشی افراد سڑکوں پر نکل آئے شاہراہ کو دونوں اطراف سے بلاک کر احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین میں خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک تھے جنہوں نے واٹر سپلائی حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاج کے باعث دونوں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے علاقے میں پانی نہیں آ رہا، مگر انتظامیہ نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی فوری بحال کی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک خفیہ ادارے اور جینڈرمری فورسز نے استنبول اور ادانا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک سائبر جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، یہ آپریشن انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی ہدایت پر کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد ایک بڑے بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک ہیں، چھاپوں کے دوران حکام نے متعدد ڈیجیٹل آلات اور غیر ملکی نظام ضبط کیے جو مبینہ طور پر غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں استعمال ہورہے تھے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ذاتی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کے ذریعے حساس معلومات اکٹھی کرتے تھے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز...
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ کس کو تفویض کیا جائیگا؟ 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ سامنے آگیا اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین فروق حمید نئک نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں قانون سازی اور عدالتی امور سے متعلق اہم مسائل پر غور کیا گیا جبکہ کمیٹی اراکین نے ملکی قانونی نظام کی بہتری اور اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں مہمان جنوبی افریقی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور اب تک ان کی نویں وکٹ 143 رنز پر گر چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔ جنوبی افریقی ٹیم میں بھی جارج لنڈے کی جگہ لنگی...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے، اور اس میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی بیٹنگ لائن کو پاکستانی بولرز نے ابتداء ہی سے دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔ جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد...
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے حالیہ دنوں میں پھیلائی گئی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ، فریب اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جعلی مواد پر مشتمل ہے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ جھوٹے دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی گردش میں لائی گئی جس میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔تاہم، وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے اس الزام کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹولز کے مطابق وائرل...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو چکے،مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے پاکستان کی انسدادِ منشیات کے شعبے میں شاندار کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔ پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی مؤثر کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ملک ہے۔ ٹرولز ویسٹر کے مطابق افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی پیداوار میں کمی کے بعد مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں تیزی سے قائم ہو رہی ہیں، جو عالمی سطح پر ایک نیا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہ خطے...
پاپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان ہی کے 28 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن نبھا رہے ہیں، یہ ان کی پہلی بڑی فلم ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے اور اسے جان لوگن نے لکھا ہے۔ فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے انہیں موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Universal Pictures India (@universalpicturesindia) مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری...
سوات‘ مردان (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوات کبل میں بنو قابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا نوجوانوں کو آئینی ترامیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے‘ خیبر پی میں 12 برس سے ایک ہی جماعت حکمرانی کررہی ، 50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۱بنوقابل سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔ کیا۔ الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کیلئے ہزاروں طلبہ نے امتحان دیا۔ امیر کے پی شمالی عبدالواسع و دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں انہوں نے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا آئین میں ترامیم کی نہیں بلکہ اس پر ازسرِنو غور اور مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ 26ویں ترمیم میں...
اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کسی قسم کی بات چیت نہ کرے ، جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا۔ وکلا عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر عطاالرحمن، امیر کے پی شمالی عبدالواسع ، صدر مردان بار آصف اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سوات/مردان(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم سے محروم رکھ کر حکمران طبقات نے نوجوانوں کا استحصال کیا۔ نوجوانوں کو آئینی ترامیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ 26ویں ترمیم کے موقع پر مسٹر اور مولانا ایک ہوگئے، اب پھر وہی گردان شروع ہونے جارہی ہے۔ بنوقابل سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کبل میں بنو قابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہزاروں طلبہ و طالبات نے الخدمت پاکستان کے تحت ہونے والے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کا امتحان دیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی عبدالواسع اور دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔ قبل ازیں انہوں نے...
ڈاکٹر محمد قالیباف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر پھول چڑھائے اور انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں بابائے قوم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد قالیباف اپنے دورہ پاکستان کے تیسرے دن ساحلی شہر اور اقتصادی مرکز کراچی پہنچے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد قالیباف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر باقر قالیباف پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلام آباد میں پاکستانی اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔...
افغان مہاجرین انخلاء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بنچ نے حکومت کو زیر تعلیم افغان طلباء و طالبات کیخلاف امتحانات تک کارروائی سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان میں زیر تعلیم افغان طلباء و طالبات کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے افغان مہاجرین کی انخلا اور افغانستان واپسی سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔ جس کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ، وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد فرید ڈوگر، ملک نسیم انور کاسی، صوبائی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ و...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کی طرح 27 ویں ترمیم کا بھی پتہ نہیں لگ رہا کہ اس میں کیا ہے۔مردان میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ایک اور حکومت کے پاس دوسرا مسودہ تھا۔ 27 ویں ترمیم کا معاملہ: آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفتذرائع کے مطابق ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں پیوند کاری کے بجائے اسے تبدیل کیا جائے، حکومت میں بیٹھے افراد کی غالب اکثریت...
اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پاکستانی مذہبی علما، اساتذہ یونیورسٹی اور فکری و سماجی شخصیات سے خطاب میں ایرانی پارلیمان کے سربراہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ امام، انقلاب اور قرآن مجید، احادیث اور اہلِ بیتؑ کے عقائد و روایات سے یہ سیکھتے آئے ہیں کہ ظلم کے مقابلے پر ثابت قدم رہنا لازم ہے۔ مسلمانوں کو ایسے خودمختار، مضبوط اور باصلاحیت ملکوں کی ضرورت ہے جو علمی و فنی میدانوں میں، خاص طور پر اس دورِ جدید میں جب جدید ٹیکنالوجی عروج پر ہے، بلند ترین مقام حاصل کریں اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں؛ ہمیں چند صدیوں کی پسماندگی کو دور کرنا ہوگا۔ اس پسماندگی کی جڑ بھی استعماری نظریات ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔ رئیسِ مجلس نے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ قبل...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار‘‘دی پیننسولا ’’کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان اور خلیجی ممالک افرادی قوت کی دستیابی ، مہارت کے فروغ اور پائیدار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ قبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں حکام کی ایک اور غفلت سامنے آگئی اور 2قیدیوں کو غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ لندن کی مشہور ایچ ایم پی ونزورتھ جیل سے بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو غلطی سے رہا کیے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند روز قبل ہی ایک اور جنسی جرائم میں ملوث قیدی ہڈش کیباٹو کو بھی غلطی سے رہا کر دیا گیا تھا۔ ان متواتر واقعات کے بعد برطانوی وزیر انصاف ڈیوڈ لَمی شدید...
فلپائن میں سمندری طوفان کلمیگی کے نتیجے میں 114 افراد کی ہلاکت کے بعد صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے ملک کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال فلپائن سے ٹکرانے والے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک ہے، طوفان کے نتیجے میں فلپائن کے سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے سیبو میں 71 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق 127 افراد لاپتہ اور 82 زخمی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیبو کے صوبائی حکام نے مزید 28 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے لیکن نیشنل سیول ڈیفینس کے دفتر نے انہیں طوفان سے ہونے والی کل اموات میں شامل نہیں کیا ہے۔ میڈیا...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانیہ کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانیہ کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پنجاب بھون میں ناشتے سے لطف اندوز ہوئے، تمام مراعات ارکان اسمبلی اور مہمانوں کیلیے ہیں،شرٹ کی جیب سے دہلی کا نقشہ نکال کر ڈائننگ ٹیبل پر...
کرشنگری(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کرشنگری میں خواتین کے ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کرنے کے الزام میں ایک خاتون اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹاٹا الیکٹرونکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ویمنز ہاسٹل میں پیش آیا، جس میں 11 منزلہ عمارت کے 8 بلاکس میں 6 ہزار سے زائد خواتین ملازمین مقیم ہیں۔ ملزمہ کی شناخت 22 سالہ نیلو کماری گپتا کے طور پر ہوئی ہے جو اڑیسہ کی رہائشی ہے اور مذکورہ کمپنی میں کام کرتی تھی۔ اس نے اپنے دوست سنتوش کے اکسانے پر 2 نومبر کو ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کیا۔ کیمرے نصب کرنے کی خبر سامنے...
برطانیہ کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جمعرات کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ دورے پر آئے برطانوی آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان آرمی کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے قیام کے...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے فیصل آباد میں جاری ہے۔ پاکستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے پلیئنگ الیون میں دوتبدیلیاں کی گئیں ۔ حسن نواز اور ابرار احمد کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ بولروسیم جونیئرکو شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈر گھر گھر پہنچائے گئے جبکہ 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک فری میڈیسن پروجیکٹ اور پے آرڈر اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے عوامی فلاح کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی اور وزیرآباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور...
لندن میں دو قیدیوں کو غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، الجزائر سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ لندن کی مشہور ایچ ایم پی ونزورتھ جیل سے بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو غلطی سے رہا کیے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند روز قبل ہی ایک اور جنسی جرائم میں ملوث قیدی ہڈش کیباٹو کو بھی غلطی سے رہا کر دیا گیا تھا۔ ان متواتر واقعات کے بعد برطانوی وزیرِ انصاف ڈیوڈ لَمی شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں فوجی اداروں کے ایک فیصلے نے ملک بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر گرم گرم بحث جاری ہے۔ یہ بحث ترکیہ میں موجود شامی طلبہ کو فوجی اسکولوں میں شامل کرنے کے فیصلے پر جاری ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حکام نے اعلان کیا کہ ترکیہ کے بری اور بحری فوجی سکولوں میں 49 شامی طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے۔ ناقدین نے غیر ملکیوں کی ایسی تربیت میں شمولیت پر شدید اعتراض کیا۔ ترکیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان زکی اکتورک نے 30 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ مختلف فوجی تربیتی پروگراموں میں شامیوں کو...
اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت سرٹیفیکٹ کے منافع میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11.60 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.92 فیصد مقرر کر دی گئی ہے ۔ قومی بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبرسے کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر تین اور ایک سالہ منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تین ماہ کی مدت کا منافع 10.44 فیصد کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سالہ مدت پر منافع 10.64 فیصد مقرر کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں واضح...
سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے تجویز دی ہے کہ ایک چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہونا چاہیے، جس کے نیچے تمام فورسز کے ادارے ہوں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں اشتر اوصاف علی نے فیڈرل کورٹ بنانے کی بھی تجویز دی جو کہ ہر صوبے میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں کیسز کی بات کوئی نہیں کر رہا، یہاں اصلاحات کریں، فیڈرل کورٹ ہر صوبے میں ہونی چاہیے، پوری دنیا میں ہیلتھ کا مسئلہ انشورنس سے منسلک ہے، ہیلتھ کو آئین میں بطور بنیادی حق کے تسلیم کیا جائے۔ سابق اٹارنی جنرل اشترا وصاف کا کہنا ہے کہ ملک میں صوبائی و ضلعی محتسب کے نظام کو...
اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنے ایک سابق شاگرد کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی تھی، جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اُس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں۔ رومیسہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور...
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا امن و امان کے لئے ریاست، علماء اور معززین ایک صف میں ہیں۔ حکومت پنجاب نے مساجد کے نظام کو عوامی امانت بنا دیا ہے۔ اجلاس میں صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ پنجاب میں مساجد کے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لئے فارم کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہر تحصیل آفس میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں استعمال شدہ اور سیکنڈ ہینڈ آٹو پارٹس کی غیر قانونی کلیئرنس کا انکشاف ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق سال 2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کنوینر کمیٹی نے کہا کہ ہردوسرا کیس کورٹ کیس ہے، جتنے بھی آڈٹ پیراز ہیں سارے کورٹ کیسز ہیں، عدالت میں زیر التوا معاملات ہم سیٹل نہیں کرسکتے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وکیلوں کی فیس اب بڑھ گئی ہے، وکیل کو 30 لاکھ تک بھی دیے ہیں۔ کنوینر کمیٹی نے کہا کہ ریفارمز کی طرف جانا چاہیے، زیادہ تر آڈٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے ، جماعت اسلامی 26ویں آئینی ترمیم کی طرح 27ویں آئینی ترمیم بھی ہر گز قبول نہیں کرے گی ۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم سمیت آزاد کشمیر میں خرید و فروخت کی سیاست نے عوام کا اعتماد متزلزل کردیا ہے۔26ویں ترمیم کو صرف جماعت اسلامی نے کلیتاً مسترد کیاکیونکہ اس نے عدلیہ کی خودمختاری کو شدید نقصان پہنچایا۔ 27ویں ترمیم کے ذریعے ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں کا اختیار حکومت کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسی ترامیم آئین اور جمہوریت دونوں...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور جنوبی سوڈان کی حکومت کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2026 کے دوران ملک کی نصف سے زیادہ آبادی غذائی بحران یا اس سے بھی بدتر حالات سے دوچار ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفکیشن (IPC) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل سے جولائی 2026 کے درمیان 7.56 ملین افراد خوراک کی شدید کمی کا سامنا کریں گے جبکہ 20 لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہوں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں غذائی بحران کی بنیادی وجوہات مقامی تنازعات، شہری عدم تحفظ، اور سیلاب ہیں جنہوں نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا اور زرعی پیداوار کو...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہ اہے کہ شہر میں قاتلوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کے لیے کیمرے نصب نہیں کیے گئے لیکن ای چالان کے لیے فوری کیمرے نصب کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی 26 ویں آئینی ترمیم کی طرح 27 ویں آئینی ترمیم بھی ہر گز قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سمیت آزاد کشمیر میں خرید و فروخت...
کراچی:(نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہ اہے کہ شہر میں قاتلوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کے لیے کیمرے نصب نہیں کیے گئے لیکن ای چالان کے لیے فوری کیمرے نصب کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی 26 ویں آئینی ترمیم کی طرح 27 ویں آئینی ترمیم بھی ہر گز قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سمیت آزاد کشمیر میں خرید و فروخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے، جسے جماعت اسلامی ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں 26ویں آئینی ترمیم کو بھی مکمل طور پر مسترد کیا تھا کیونکہ اس نے عدلیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا، 27ویں ترمیم کے ذریعے ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلوں کا اختیار حکومت کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو آئین اور جمہوریت دونوں کے ساتھ مذاق ہے۔ آزاد کشمیر میں خرید و فروخت کی سیاست نے عوام کا اعتماد ہلا دیا ہے۔حافظ نعیم...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں استعمال شدہ اور سیکنڈ ہینڈ آٹو پارٹس کی غیر قانونی کلیئرنس کا انکشاف ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق سال 2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کنوینر کمیٹی نے کہا کہ ہردوسرا کیس کورٹ کیس ہے، جتنے بھی آڈٹ پیراز ہیں سارے کورٹ کیسز ہیں، عدالت میں زیر التوا معاملات ہم سیٹل نہیں کرسکتے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وکیلوں کی فیس اب بڑھ گئی ہے، وکیل کو تیس لاکھ تک بھی دیا ہے۔ کنوینر کمیٹی نے کہا کہ ریفارمز کی طرف جانا چاہئے، زیادہ تر آڈٹ پیراز آپ لوگوں کے ہیں، اسلام آباد: ریفارمز...
آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ورلڈکپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں حصہ لینے والی چھ کھلاڑیوں کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان چھ کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق بھارت اور تین کا جنوبی افریقا سے ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کی بھی تین کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کو وکٹوں کے پیچھے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ ان کی ہم وطن نیٹ اسکیور کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم آف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور اسے کنٹرول کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات ایک سنگین انسانی المیہ بن چکے ہیں۔ریسکیو اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات کے باعث تقریباً 715 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 552 مرد، 72 خواتین اور 91 بچے و بچیاں شامل ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 500 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس ڈیٹا کی سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر اموات ہیوی ٹریفک کے سبب ہوئیں۔ صرف 303 دنوں میں ڈمپر، ٹریلر، واٹر ٹینکر اور بسوں کی ٹکر سے 210 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔یہ خوفناک...
جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے اور گنجائش کے پیش نظر دباﺅ کم کرنے کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت ستمبر 2024 سے لیکر ابتک انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قید تقریباً 40ہزار کے قریب قیدیوں کی رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت انصاف کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جیلوں سے بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کیلئے ماضی میں لیبر حکومت کی طرف سے اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد پوری ہونے کے بعد حکومت کو مجبوراً نئے قیدیوں کیلئے گنجائش بنانے کی غرض یہ سے فیصلہ کرنا پڑا تھا اس وقت سیکرٹری قانون شبانہ محمود نے موقف اختیار...
کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر شاہ زیب جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ، ڈمپر نے اسکول جانے والے بچوں کو روند ڈالا، 3 جاں بحق، 5 زخمی حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور نیاز کو گرفتار کرلیا۔ مشتعل افراد نے حادثے کے بعد ڈمپر کو آگ لگادی، جسے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ...
پاکستان اور افغانستان کے مابین استنبول میں ہونے والے اتار چڑھاؤ سے بھرپور مذاکرات کے بعد اب اس خطے میں دلچسپی رکھنے والے تمام حلقوں کی نظریں 6 نومبر پر ہیں، جب دونوں ممالک کے متعلقہ وفود سیز فائر کا مستقبل طے کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوں گے۔ لیکن 6 نومبر سے تین روز قبل 3 نومبر کو افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہری نے واضح کر دیا ہے کہ ان مذاکرات کی اگلی نشست میں فیصلہ جو بھی ہو پاکستان سے دہشت گردی کو اب ختم ہونا ہو گا اور پاکستان اس کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ احمد شریف چودہری نے تمام ابہام دور کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-15 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں صحافی امتیاز میر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ثار گروپ کے چار دہشت گردوں کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش کئی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز، غیرملکی تربیت اور بیرونی روابط کا اعتراف کیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم اجلال زیدی 2011 ء سے زینبیون بریگیڈ سے منسلک ہے اور متعدد فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلال زیدی کوتین سے چار بار “ڈنکی” کے ذریعے پڑوسی ملک بھیجا گیا، جہاں سے وہ فوجی اور عسکری نوعیت کی تربیت حاصل کرکے وطن واپس آتا تھا۔تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان کوپڑوسی ملک میں موجود ایک شخص کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-17 کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں ، پیپلز پارٹی 17سال سے حکومت کر رہی ہے ، بلدیاتی اداروں ، اختیارات و وسائل پر قابض ہے لیکن عوام کو ان کا حق دینے اور مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ، جماعت اسلامی با اختیار شہری حکومت کا نظام چاہتی ہے ، لاڑکانہ ہو ، شکار پور یا حیدر آباد اور کراچی ، بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنایا جائے ، 17سال میں کراچی کے لیے صرف 400بسوں سے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ، ای چالان کا مسئلہ اگر بات چیت سے حل نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم: سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث ہزاروں شہری ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، شمالی دارفور کے شہر الفاشر پر نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے قبضے کے بعد 62 ہزار سے زائد افراد انتہائی کٹھن حالات میں شہر سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق زیادہ تر بے گھر افراد نے کُرمہ، تاویلہ اور گارنی کے علاقوں کا رخ کیا جبکہ ہزاروں لوگ اب بھی راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نہ نقل و حمل کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی انسانی امداد۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سینکڑوں شہری 1,200 کلومیٹر طویل سفر طے کر کے الشمالی ریاست کے شہر الدبہ پہنچے، جن میں خواتین اور بچے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر حکمران ہے مگر آج بھی کراچی سمیت صوبے بھر کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔ عوام سے وسائل چھین کر کرپشن اور نااہلی کے ذریعے شہر کو کھنڈر میں بدل دیا گیا ہے۔گلبرگ ٹاؤن کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 18 ثمن آباد میں ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح اور عزیز آباد بلاک 8 میں شاہراہِ نعمت اللہ خان کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بااختیار شہری حکومت کا نظام چاہتی ہے، لاڑکانہ، شکارپور، حیدرآباد یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوصلے ایک بار پھر بلند ہو گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں کامیابی نے گرین شرٹس کو نہ صرف نئی توانائی دی ہے بلکہ عالمی ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کے اعتماد کو بھی مضبوط کر دیا ہے۔ لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پروٹیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور شائقین کرکٹ کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپتان سلمان علی آغا، جو حالیہ دنوں میں تنقید کی زد میں تھے، اس فتح کے بعد خاصے پُراعتماد دکھائی دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ٹیکس دہندگان اربوں روپے مالیت کے اثاثے اور پرتعیش طرزِ زندگی رکھتے ہیں، مگر اپنے ٹیکس گوشواروں میں صرف معمولی آمدن ظاہر کرتے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق یہ افراد لگژری گاڑیاں، مہنگے برانڈڈ کپڑے، گھڑیاں اور بیگز استعمال کرتے ہیں اور غیرملکی دورے کرتے ہیں، لیکن انکم ٹیکس ڈیکلریشن میں بہت کم آمدن رپورٹ کرتے ہیں۔ ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے ممکنہ ٹیکس چوروں کی تفصیلات ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھیج دی ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: سینیٹرز نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید سزا کی تجویز کو مسترد...
خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد مواقع پر خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک بیان میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ انہیں بارہا پھول بھیجے گئے، ویڈیو کالز کی گئیں اور اکیلے ملاقات کی دعوت دی گئی۔ ان کے مطابق، ایک خاتون لندن سے اسلام آباد آئیں جو شادی شدہ اور 3 بچوں کی والدہ ہیں۔ وہ ان کے دفتر پہنچیں اور اکیلے میں ملاقات پر اصرار کیا۔ شیر افضل مروت کے سنگین الزاماتکہا ’’انہیں متعدد بار خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک واقعہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جو دو بچوں کی ماں تھی وہ وہ شراب لیکر میرے...
معروف ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران کہا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نہیں جانتے، البتہ ان کا نام سنا سنا لگتا ہے۔ پوڈکاسٹ میں میزبان کی جانب سے جب ان سے شاہد آفریدی سے متعلق سوال کیا گیا تو حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ’میں شاہد آفریدی کو نہیں جانتا، مگر ان کا نام سنا سنا سا لگتا ہے‘۔ تاہم اگلے ہی لمحے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ نام تو میں پہلی بار سن رہا ہوں‘۔ میزبان نے بعدازاں انہیں ایک ویڈیو دکھائی جس میں وہ خود شاہد آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آ رہے تھے۔ اس پر حکیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-01-7 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ نگرانی اور توثیق کے نظام کے قیام کے بعد اب یہ ذمہ داری کابل پر عائد ہوگی کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے جو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔پاکستانی اور افغان طالبان وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے روز استنبول میں شروع ہوا تھا، تاہم کابل سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پر اسلام آباد کے دیرینہ تحفظات مذاکرات میں بڑا تنازعہ بنے رہے، جس کے باعث بات چیت میں تعطل پیدا ہوا۔بعد ازاں ترکی اور قطر نے دوسری بار ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں مذاکراتی عمل کو...
بیروت: اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ میں ڈرون حملہ کر کے چار افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا، جسے لبنانی حکام نے نومبر 2024 کی جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق یہ حملہ ہفتے کی رات دوحا۔کفرمان روڈ پر اس وقت کیا گیا جب ایک گاڑی گزر رہی تھی۔ اسرائیلی ڈرون نے براہِ راست گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو شہری بھی زخمی ہوئے جبکہ اطراف کی متعدد رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس...
ممین گوٹھ (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر اور خاتون نے آپریشن کے اخراجات ادا کیے اور پھر بچے کو پنجاب فروخت کیا، بچہ بازیابی کے بعد والدین کے حوالےشہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلیے نومولود کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا جسے خاتون نے خرید کر پنجاب میں کسی کو پیسوں کے عوض دے دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں قائم نجی اسپتال میں شمع نامی حاملہ خاتون ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کیلئے گئی تو وہاں پر ڈاکٹر نے زچگی آپریشن کیلئے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔خاتون نے جب ڈاکٹر سے رقم نہ ہونے کا تذکرہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون بچے کی خواہش مند ہے اور وہ بچے کو نہ...
شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلیے نومولود کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا جسے خاتون نے خرید کر پنجاب میں کسی کو پیسوں کے عوض دے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ میں قائم نجی اسپتال میں شمع نامی حاملہ خاتون ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کیلیے گئی تو وہاں پر ڈاکٹر نے زچگی آپریشن کیلیے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے جب ڈاکٹر سے رقم نہ ہونے کا تذکرہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون بچے کی خواہش مند ہے اور وہ بچے کو نہ صرف پالے گی بلکہ آپریشن کے اخراجات بھی ادا کردے گی۔ خاتون کے آپریشن کے بعد لڑکے کی پیدائش ہوئی جسے ڈاکٹر نے...
نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جاری خواتین ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے بعد نیا ٹاس اور آغاز کا وقت طے کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کور ہٹا دیے ہیں، اور اب میدان کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔ منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 8 منٹ تک شروع ہو گیا اور بغیر رکاوٹ جاری رہا تو نتیجہ آج ہی طے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر میچ کل، پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔ یہ فائنل تاریخی اہمیت رکھتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی خستہ حالی کے باوجود شہریوں پر ہزاروں روپے کے ای چالان بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جماعت اسلامی شہر کو لوٹ مار، کرپشن اور قبضہ مافیا کے نظام سے نجات دلائے گی۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنی صلاحیتوں اور وسائل سے بڑھ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے کئی منصوبے بھی جماعت اسلامی کے نمائندوں کو مکمل کرنا پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایس تھری منصوبہ...