اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کردی۔رپورٹ میں نیب نے بتایا کہ نیب نے لوٹی ہوئی رقم 5311 ارب روپے کی تاریخ ساز اور ریکارڈ ریکوری کی ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نیب کی 5311 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کو خراج تحسین پیش کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کی بے مثال ریکوریاں اس کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب میں کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور AI سے شفاف تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ایاز صادق نے شکایات کے ازالے کیلئے نیب کی سہولت کاری اقدامات کو بھی سراہا ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب دفاتر میں عزت کے ساتھ سلوک کیلئے “اسپیشل اکاؤنٹیبلٹی ڈیسک” کے قیام کو بھی سراہا۔ اس،موقع پر چئیرمین نے نیب ادارے کو ماڈل ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب کو کاروبار فرینڈلی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ملک معاشی اور اقتصادی ترقی پر گامزن ہو سکے،

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب کی کہ نیب

پڑھیں:

اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 42 ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہوگئے، ڈبلیوایچ او رپورٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں تقریباً 42 ہزار افراد ایسے زخموں اور چوٹوں کا شکار ہوئے جن سے وہ مستقل معذوری میں مبتلا ہو گئے، ان افراد کو جن میں ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے، برسوں تک طبّی دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی۔

ادارے نےجاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک جن 1 لاکھ 67 ہزار 376 زخمیوں کا اندراج کیا گیا ہے، ان میں سے ایک چوتھائی کو مستقل نوعیت کی چوٹیں پہنچی ہیں جب کہ 5 ہزار سے زیادہ افراد کے اعضا کاٹنے کا آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ جنگ ختم کرنے کا منصوبہ، عرب و مسلم رہنماؤں سے آج ملاقات کرینگے

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں کو جن شدید نوعیت کی چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ان میں 22 ہزار سے زیادہ ہاتھ پاؤں کی چوٹیں، 2ہزار سے زائد ریڑھ کی ہڈی کے زخم، تقریباً ایک ہزار 300 دماغی چوٹیں اور 3 ہزار 300 سے زیادہ سنگین جلنے کے واقعات شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ چوٹیں سرجری اور بحالی کے ماہرین کی خدمات کی بڑی طلب پیدا کر رہی ہیں اور مریضوں اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو یکسر بدل رہی ہیں۔ ادارے کے مطابق ہر چار میں سے ایک زخمی بچہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کا صحت کا نظام اپنی گنجائش سے کہیں زیادہ دباؤ میں ہے اور وہ اس بحران سے پیدا ہونے والی شدید ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔ مجموعی طور پر 36 میں سے صرف 14 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں جب کہ بحالیِ صحت کی خدمات جنگ سے پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی رہ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے غزہ میں مکمل قحط کی باضابطہ تصدیق کردی

ادارے نے کہا کہ طبی عملے اور شراکت داروں کی کوششوں کے باوجود کوئی بھی خدمت مکمل گنجائش سے فعال نہیں ہے۔خصوصی تربیت یافتہ عملے کی کمی بھی سنگین ہو چکی ہے۔

جنگ سے پہلے غزہ میں تقریباً 1300 فزیوتھراپسٹ اور 400 آکیوپیشنل تھراپسٹ موجود تھے مگر بہت سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے اور کم از کم 42 ماہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

ادارے کے مطابق اس وقت پورے علاقے میں مصنوعی اعضا کے صرف آٹھ ماہر باقی رہ گئے ہیں جو بڑی تعداد میں اعضاء کاٹنے کی حالتوں کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ طبی خدمات کو برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

ادارے نے زور دیا کہ صحت کی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ایندھن اور طبی سامان تک بلا رکاوٹ رسائی دی جائے اور بنیادی اشیاء کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ادارے نے جنگ بندی کا فوری مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ “غزہ کے عوام امن، صحت اور بحالی کے موقع کے حق دار ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسرائیل اقوام متحدہ زخمی شہادتیں غزہ فلسطین معذور

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے، ایاز صادق
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 42 ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہوگئے، ڈبلیوایچ او رپورٹ
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ
  • پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے ، پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے،سپیکر قومی اسمبلی
  • پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے‘ اسپیکر قومی اسمبلی
  • پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، ایاز صادق
  • پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنماملاقات کررہے ہیں