اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔ یہ بات جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیراعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان

فوٹو اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کردیا اور کہا کہ فورس کمانڈ کی تشکیل جنگی صلاحیت کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم نے کہاکہ ہماری ایٹمی طاقت کسی طور پر جارحانہ سوچ نہیں رکھتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے ثابت کیا کہ ہم اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں دو قومی نظریےکی فتح تھی، تحریک پاکستان کے تمام قائدین اور کارکنوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں یوم آزادی و معرکہ حق کی مرکزی تقریب

صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی اور غیر ملکی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے، چار دن کے اندر بھارت کا غرور مٹی میں مل گیا۔ بھارت کی آنے والی نسلیں اس شکست کویاد رکھیں گی، معرکہ حق نےثابت کیا کہ ہم اس آزادی کی حفاظت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا اس کو گھمنڈ تھا کہ اپنی جنگی طاقت سے پاکستان کو زیر کرے گا، ہمارے دوست ممالک نے مشکل گھڑی میں ہمارا حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کی جوہری طاقت کےمقابلے میں ایٹمی طاقت کے حصول کا راستہ اپنایا، ہماری ایٹمی طاقت کسی طور پر جارحانہ سوچ نہیں رکھتی۔

صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین، سعودی عرب، ترکیے، آذربائیجان، یو اے ای، ایران نے پاکستانی موقف کی کھل کرحمایت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگ بندی کےلیےٹھوس کوششیں کیں، امید ہے ٹرمپ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کروائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
  • نوجوانوں کاعالمی دن،وزیراعظم کا ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں سوئمنگ کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  •  نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس،  ضمنی انتخابات کی حکمتِ عملی پر غور
  • نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس
  • نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی