چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور معاشرے میں بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو محرم الحرام کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور، وزراء نثار انصر ابدالی، چوہدری اظہر صادق، چیف سیکرٹری خوشحال خان، سیکرٹری سروسز ظفر محمود خان، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے چوہدری محمد فرید، کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین، سپیشل سیکرٹری یونس میر، ڈی آئی جی، ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے سعید الرحمن قریشی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی، اجلاس میں بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ محرم الحرام کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے سمیت فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں محرم الحرام میں ماتمی جلسوں کی قدیمی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کی رپورٹنگ کا دائرہ کار 72 گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور سوشل میڈیا پر معاشرے میں اشتعال انگیزی پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھنے سمیت ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کنٹرول رومز کو محرم الحرام کے دوران مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ مرکزی سطح پر کابینہ کمیٹی اور ریجنل سطح پر ڈویژنل کمیٹیز کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیز کے اجلاس کے ذریعے سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز کے تعین کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ پولیس آزاد کشمیر دیگر ایمرجنسی کے محکمہ جات کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے دوران امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور معاشرے میں بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، ہمیں شرانگیزی اور انتشار کی حوصلہ شکنی کرنی ہے، مسلکی ہم آہنگی ایک خوبصورت سوچ ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ انہوں نیکہا کہ شہری منافرت پھیلانے والوں کے متعلق فوری رپورٹ کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی نظر رکھیں اور امن کو سبوتاژ کرنے والوں کی فل فور حوصلہ شکنی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے دوران اجلاس میں کا فیصلہ ہدایت کی کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری شریک ہوئے۔وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو سپورٹس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں محکمہ سپورٹس پنجاب کی 88 نئی سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں سی58 سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ30 سکیموں کو بھی جلد منظورکرلیاجائے گا، پنجاب سٹیڈیم کے گرد فوڈسٹریٹس بنائی جائے گی ،سٹیڈیم میںتماشائیوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پارکنگ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفرسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے ،پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سپورٹس گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں، سپورٹس سکیموں کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرنے تمام سکیموں کو بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔