اگلی سرکاری تعطیلات کب ہوں گی؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان میں نیا ہجری سال 1447ھ، محرم الحرام کا آغاز 27 جون بروز جمعہ سے ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشورہ اتوار 6 جولائی کو ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25 جون بروز بدھ کو چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جب کہ زونل کمیٹیاں لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کریں گی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق محرم الحرام کا چاند 25 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہوگا، چاند کی عمر غروب آفتاب تک 27 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہو گی جبکہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق مختلف شہروں میں 74 سے 76 منٹ تک ہوگا، جو کہ چاند دیکھنے کے لیے مناسب وقت مانا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چاند دیکھنا آسان ہوگا، لہٰذا یکم محرم الحرام 27 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
رواں سال عاشورہ یعنی 10 محرم الحرام 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا، جب کہ 9 محرم ہفتہ 5 جولائی کو آئے گا چونکہ یہ دونوں ایام ہفتہ اور اتوار کے دن پڑ رہے ہیں، اس لیے سرکاری ملازمین کو کسی اضافی چھٹی کا امکان نہیں ہوگا، کیونکہ یہ ایام پہلے ہی ویک اینڈ کا حصہ ہوتے ہیں۔
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اسے اسلامی کیلنڈر میں حرمت والے مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان خصوصاً محرم کی 9 اور 10 تاریخ کو حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی کربلا میں دی گئی قربانیوں کی یاد میں مجالس اور جلوس منعقد کرتے ہیں، پاکستان بھر میں بھی ان ایام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔
سرکاری و نجی اداروں، سیکیورٹی اداروں اور بلدیاتی اداروں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم الحرام
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔