WE News:
2025-09-25@14:07:53 GMT

پاکستان آئندہ ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

پاکستان آئندہ ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

پاکستان آئندہ ماہ جولائی 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت یہ صدارت ہر ماہ باری باری رکن ممالک کو دی جاتی ہے، اور جولائی کا مہینہ پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے جولائی کے لیے سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران عالمی امن و سلامتی کو درپیش فوری نوعیت کے چیلنجز، خاص طور پر مشرق وسطیٰ، افریقہ، ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکا کی بدلتی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے کردار اور سلامتی کونسل کے مقاصد کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

سفیر عاصم افتخار نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اپنی صدارت کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں کی پاسداری اور پرامن سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، پاکستان اور چین کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں، کثیرالجہتی سفارت کاری، اور تنازعات کی روک تھام سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کاوشوں کی پاکستان بھرپور حمایت کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ اینتونیوکوتریس پاکستان سیکیورٹی کونسل عاصم افتخار مستقل مندوب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاکستان سیکیورٹی کونسل عاصم افتخار اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے لیے

پڑھیں:

پاکستان خواتین کے شانہ بشانہ ترقی کے عزم پر قائم ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت منعقدہ ’عورتوں کی چوتھی عالمی کانفرنس‘ کی 30ویں سالگرہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے تاریخی بیجنگ اعلامیے کے عہد کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں۔

وزیر خارجہ نے پاکستان میں خواتین کی قیادت کے کردار کو اجاگر کیا، جن میں مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا انتخاب اور حال ہی میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کے بااختیار بنانے کے سفر کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد

انہوں نے پاکستان میں خواتین کے تحفظ اور ترقی کے لیے کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کیا جن میں صنفی تشدد کی عدالتیں، خواتین کے پولیس اسٹیشنز، خواتین کی حیثیت کے کمیشن، خواتین کے تحفظ سے متعلق ترقی پسند قوانین، اور سماجی تحفظ کے منصوبے جیسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور وزیراعظم یوتھ پروگرام شامل ہیں۔

اسحاق ڈار نے ’بیجنگ 30 ایجنڈا‘ کے تحت مزید تیز رفتار اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو غربت اور تشدد سے آزاد زندگی دینے کے لیے مالی وسائل، تعاون اور شراکت داری میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے تاکہ وہ پائیدار ترقی کی قیادت کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’عورتوں کی چوتھی عالمی کانفرنس‘ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سینیٹر اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
  • اقوام متحدہ کو مؤثر بنانا ہوگا، غزہ میں انسانی المیہ ناقابلِ قبول ہے، جاپان
  • غزہ انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے، اسحاق ڈار کا سلامتی کونسل میں خطاب
  • وزیراعظم کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر کویت کے ولی عہد سے ملاقات
  • غزہ پر دنیا کا سامنا کرنے سے گھبراہٹ، اسرائیل سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کریگا
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
  • وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور
  • وزیراعظم اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک پہنچ گئے
  • یورپ سلامتی کونسل کو ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے غلط استعمال نہ کرے، سید عباس عراقچی
  • پاکستان خواتین کے شانہ بشانہ ترقی کے عزم پر قائم ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب