حکومتِ پاکستان کی جانب سےچپکے سے 1000 روپے کا نیا نوٹ جاری کرنیکی خبریں ،حقیقت کیاہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس وقت ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں 1000 روپے کا نیا کرنسی نوٹ دکھایا جا رہا ہے۔ اور یہ بھی دکھایا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 1000 روپے کا یہ نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا ہی پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوٹ انہوں نے 2024 میں ڈیزائن کیا تھا۔ اور اس ڈیزائن کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 10 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ لوگ اسے ٹک ٹاک پر کافی تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام کی جانب سے یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ کیا واقعی یہ نیا کرنسی نوٹ ہے؟
اس حوالے سے جب نجی خبررساں ادارے نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس خبر کی مکمل طور پر تردید کی۔
Viral New 1000 Rupees Currency Note – State Bank of Pakistan
I want to clarify that this note was designed by me in 2024, and it is not real — it’s a fake note.
This design has been viewed over 10 million times in Pakistan in the last 24 hours. People are sharing it on TikTok. pic.twitter.com/BbpFPrL6KC
— Ali Usama (@BlogsbyUsama) June 21, 2025
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا جانے والا کرنسی نوٹ بالکل جعلی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، اگر نیا کرنسی نوٹ جاری کیا جاتا تو اس کی باقاعدہ تشہیر کی جاتی، سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر اس سے متعلق معلومات فراہم کی جاتیں، اور میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جاتا۔ لہٰذا عوام کو ایسے مواد سے گمراہ ہونے سے بچنا چاہیے۔
اسٹیٹ بینک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور جھوٹی معلومات پر یقین نہ کیا کریں اور کسی بھی کرنسی نوٹ سے متعلق خبر کی تصدیق صرف اسٹیٹ بینک کے آفیشل ذرائع سے کریں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈٰیا صارف جنہوں نے اس چیز کا دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ نوٹ 2024 میں ڈیزائن کیا تھا، یہ بھی بتایا کہ یہ نوٹ جعلی ہے۔
مزیدپڑھیں:نواز شریف مری پہنچ گئے، کشمیر پوائنٹ کی رہائش گاہ میں قیام، مریم نواز کا بھی دورہ متوقع
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیا کرنسی نوٹ سوشل میڈیا اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
یوٹیوبر رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے، ایک اور مقدمہ درج
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی حکام یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے معاملے پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہی کارروائیوں کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی کی جانب سے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا جو اب تک زیرِ حراست ہیں اور انہیں کئی بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے اور ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اب نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی (NCCIA) نے بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان بیٹنگ ایپس کی تشہیر کی۔ انہیں وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف کیس درج کر دیا گیا ہے۔