کراچی میں تاجر سے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی چھین لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب اسلحہ بردار ملزمان نے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
مسلح ملزمان نے تاجر شاہ رخ سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم، ایک موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اسلحے کے زور پر چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ڈکیتی: ایس ایس پی عمران قریشی پھر مشکل میں پھنس گئے
تاجر کے بیان کے مطابق وہ بیرون ملک روانگی کے لیے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ راستے میں واردات کا نشانہ بنایا گیا۔
شاہ رخ نے مزید بتایا کہ ملزمان نہ صرف قیمتی سامان لے گئے بلکہ آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو بھی اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حسن اسکوائر غیرملکی کرنسی کراچی ڈکیتی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حسن اسکوائر غیرملکی کرنسی کراچی ڈکیتی
پڑھیں:
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں کلینک پر ڈکیتی، ڈاکو موبائل فونز اور جیولری لے اڑے
اسکرین گریبکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں کلینک میں ڈکیتی کے دوران اسٹاف سے موبائل فون اور جیولری چھین لی گئی۔
پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے کلینک کے اسٹاف سے رقم اور مریضوں سے موبائل فون چھینے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے کلینک میں موجود خاتون سے انگوٹھی بھی چھینی اور کیش کاؤنٹر پر کھڑے اسٹاف پر تشدد بھی کیا، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔
اہلخانہ کے مطابق 10 ملزمان نے ڈکیتی کے دوران تمام گھر والوں کو باندھ کر تشدد کیا۔
پولیس نے کلینک پر ہونے و الی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب محمود آباد نمبر 6 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔