لاہور؛ دفاتر جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرنے والا جھپٹا مار گینگ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور:
شہر میں دفاتر جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرنے والے جھپٹا مار گینگ کو ٹھوکر سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ دوران کارروائی 3 رکنی گروپ کو ٹریس کرکے ٹھوکر سے گرفتار کیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دفتر جاتی خاتون کا پرس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان صبح کے وقت دفتر، کالج اور یونیورسٹی جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان جھپٹا، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔ ملزمان سے 9 موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھینی گئی نقدی جبکہ چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان شہزاد، بلال اور اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ اسٹریٹ کریمنلز کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس حوالے سے چونیاں میں ڈرگ کورٹ لاہور نے غیرقانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکیم شہزاد کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ان پر بغیر لائسنس ادویات کی فروخت اور ویب سائٹ و سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر کرنے کا مقدمہ درج ہے کہ وہ عوام کو غیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے اور ان کی تشہیر میں ملوث ہیں، اس کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی پی او کو حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔