26 نومبر احتجاج؛ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ استغاثہ کے گواہان کی جانب سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔
صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں، دونوں ملزمان میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ علی امین گنڈا اور بشریٰ بی بی کی حد تک تاحال مقدمے کا چالان پیش نہیں ہوا۔
سردار محمد مصروف خان وار آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کردی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سفارتی پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نےکیس پر سماعت کی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےسردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کردی۔ سردار تنویر الیاس نےصحت جرم سے انکارکردیا،عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق محمود
مزید :