پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کا ابوظہبی میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کا انعقاد 25 جون 2025 کو ابوظہبی میں ہوا۔
اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت اسسٹنٹ فارن سیکریٹری برائے مشرقی وسطیٰ شہریار اکبر خان نے کی جبکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ڈپٹی اسسٹنٹ منسٹر برائے سیاسی امور ریم کیٹائٹ شامل ہوئیں۔
مشاورت کے دوران دونوں فریقین نے اپنی تمام تر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مل کر بین الاقوامی فورمز پر ہم آہنگی اور بات چیت کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
اسسٹنٹ فارن سیکرٹری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مفادات پر مبنی ہیں۔ دونوں فریقین نے موجودہ ادارہ جاتی نظام، بشمول مشترکہ وزارتی کمیٹی اور قیادت کی سطح پر باقاعدہ تبادلہ خیال کے مثبت نتائج کو سراہا۔
مشاورت کے اختتام پر دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی روابط کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور اگلی نشست کے لیے اسلام آباد میں ملاقات کا فیصلہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات مشاورت کے
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ رشتہ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر قائم ہے۔ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف اے) کی چوتھی ایوارڈز تقریب 2025 کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے فوائد حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کے ایک دوسرے کے قریب لانے پر صدر پی ایم ایف اے شاہد جاوید قریشی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ 19 برس تک یکجا رہ کر ایک حقیقی فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کہلانے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایف اے نے کاروباری حلقوں، ماہرین اور وڑن رکھنے والوں کو اکٹھا کیا اور دونوں ممالک کی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر مہاتیر نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان، ملائیشیا تعلقات کو اعتماد اور مشترکہ وڑن کی بنیاد پر مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک زور دیا کہ وہ نئی راہیں تلاش کریں، مشترکہ چیلنجز پر قابو پائیں اور تعاون کو مزید معنی خیز بنائیں۔اس موقع پر پاکستان،ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی نے ڈاکٹر مہاتیر کے نیک تمناؤں کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایف اے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو تجارت کے مزید مواقع تلاش کرنے، نئے اقتصادی شعبے کو فروغ دینے میں تعاون بڑھانے کیلئے یکجہتی سے کوششیں کرنا چاہیے۔ہم اس دوستی کو مشترکہ وڑن اور مشترکہ کاوشوں سے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔