چین اور موزمبیق کے درمیان دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
چین اور موزمبیق کے درمیان دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور موزمبیق کے صدر ڈینئل چاپو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 50 سالوں میں عالمی صورتحال پر رونما ہونے والی تبدیلیوں سے قطع نظر ، چین اور موزمبیق نے ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین موزمبیق تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر چاپو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیا جائے، روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جائے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون فریم ورک کے تحت باہمی سود مند تعاون گہرا کیا جائے اور چین۔موزمبیق جامع اسٹریٹجک تعاون شراکت داری میں مشترکہ طور پر ایک نیا باب رقم کیا جائے۔
ڈینئل چاپو نے موزمبیق کی آزادی کی جدوجہد میں چین کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ موزمبیق ایک چین کے اصول کی پاسداری جاری رکھے گا، قومی وحدت کے حصول کے لئے چینی حکومت کی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا۔ چین کے اہم انیشی ایٹوز کی حمایت کرے گا، اور باہمی احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، کثیر الجہتی کا مشترکہ دفاع کرنے اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے گئے ایرانی جنرل زندہ سامنے آگئے اگلی خبرچین نے سی آئی اے کی جانب سے “چینی جاسوسوں” کی بھرتی کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا نویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی ڈاکٹر محمد امجد’’پاکستان چائنہ بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی ‘‘کے کنوینر مقرر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہ خطرہ ختم: قطر اور متحدہ عرب امارات کا فلائٹ آپریشن بحال چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12فیصد اضافہ ہو گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور موزمبیق کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائے گا
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلا دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو اگر ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلنا ہے تو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اب تک 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، حسن نواز کو میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ دوسری جانب فائنل میچ روایتی حریفوں کے درمیان ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات 70 فیصد جبکہ بنگلا دیش کے امکانات صرف 30 فیصد ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مضبوط بولنگ اور بیٹنگ لائن اپ میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے۔