بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہوگا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر بہترین کام کرنے پر وزیرخزانہ اور پوری معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کیلئے تندہی سے کام کرنا ہوگا۔
(جاری ہے)
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیرخزانہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد کہ انہوں نے بجٹ پر بہت اچھا کام کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم دشمن کے خلاف جنگ جیتیں گے، جنوبی وزیرستان مین ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ کی ملاقات
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعظم شہباز شریف سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملنے والے اکرام اللّٰہ نے راولپنڈی میٹرک بورڈ کے امتحان میں تیسری پوزیشن لی ہے۔
وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے اکرام اللّٰہ کاکڑ کی امتحانات میں کارکردگی کی تعریف کی۔
اکرام اللّٰہ کاکڑ کا خاندان چند سال قبل قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اکرام اللّٰہ کاکڑ کو یاد دلایا کہ ان کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں متاثرین کے خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللّٰہ محنت سے اپنے ہدف کی طرف گامزن ہے۔
اس موقع پر اکرام اللّٰہ کاکڑ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔