امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ بندی کروانے میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔

 وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کلیدی کردار پر مارکو روبیو سے اظہار تشکر کیا۔

ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان امریکا کے درمیان تجارت کے شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ  خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ

پڑھیں:

پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن، معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔ 

نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں پائیدار عالمی معیشت سے متعلق  گروپ 77 کے 49 ویں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں  اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاشی شرحِ نمو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 

دریں اثنا نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سلووینیا کی نائب وزیرِ اعظم تانیا فائیون سے ملاقات ہوئی۔ 

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معیشت سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کا پابند ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک ترقی پزیر ملکوں کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2022ء کے سیلاب سے شدید نقصان پہنچا، 2025ء کے سیلاب سے پاکستان کی زراعت زیادہ متاثر ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
  • پاکستان اور اٹلی کا مضبوط دوطرفہ شراکت داری کے اعادے پر اتفاق، اوورسیز کمیونٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے: چیئرمین سینیٹ
  • پاکستان اور بنگلادیش کا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم  شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 
  • سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں
  • پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن، معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان و ہنگری کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • اسحاق ڈار کا جی سی سی سیکریٹری جنرل سے اہم ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور