وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے اہم کردار پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت کے شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تجارت مارکو روبیو مشرقی وسطیٰ وزیر اعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مارکو روبیو امریکی وزیر خارجہ اعظم شہباز شریف مارکو روبیو

پڑھیں:

وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک گروپ کی ملاقات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے  صدر اجے بنگا نے ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات

امریکی صدر اور وزیرِاعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف نے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ مؤثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر، کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • وزیراعظم  شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات
  • وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک گروپ کی ملاقات
  • وزیراعظم کی صدر ورلڈ بینک سے ملاقات، ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات
  • محمد شہباز شریف کی کرسچن اسٹاکر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش بیکار ہے، امریکی وزیر خارجہ
  • اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال