فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا‘بعض چینل بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں.امریکی وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیاانہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بعض چینل بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ساتھ پریس کانفرنس میں امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنارہا ہے اور ان کے ہر اقدام کی مخالفت ہی کرتا ہے، امریکی میڈیا اسکینڈل کو تلاش اور کامیابی کو نظر انداز کررہا ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن( آئی اے ای اے ) نے بھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا جس کا اعتراف ترجمان ایرانی خارجہ نے بھی کیا. وزیر دفاع نے کہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات پر کامیاب حملے کیے گئے، ایران کے خلاف ہمارا فوجی آپریشن انتہائی کامیاب رہا پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام کو وہ نقصان پہنچایا جس کا دیگر صدور خواب دیکھتے رہے، ایران کی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ ہوگئیں،آئی اے ای اے نے بھی تصدیق کی ایرانی جوہری پروگرام کئی سال پیچھے چلاگیا. وزیردفاع نے کہا کہ فوجی آپریشن کا مقصد خطے میں جاری جنگ ختم کرنا تھا، فوجی آپریشن کے سبب اسرائیل ایران میں جنگ بندی ہوئی، ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی خوش آئند ہے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں شامل فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی اطلاع ہمیں پہلے ہی مل گئی تھی، ہمارے پاس ایرانی حملے کا جواب دینے کیلئے صرف2 منٹ تھے انہوں نے کہا کہ ایران کا بڑا حملہ ناکام بنایا، یرانی حملے پر دفاع ہماری صلاحیتوں کو ثابت کرتا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فوجی آپریشن نے کہا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدرکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے اچھا آغاز ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے، ہمارے سائنسدانو کو قتل کیا اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔
لاہور: منشیات فروش گرفتار، 7 کلو چرس برآمد
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا خواشمند نہیں، ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے، یورپی ٹرائیکا نے امریکی حمایت سے ہمارے خلاف پابندیاں لگائیں، قطر پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران کے خلاف دہرا میعار ختم کیا جائے، سلامتی طاقت کے استعمال سے حاصل نہیں ہوتی، ہم اپنے ملک کے قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرتے۔
مزید :