Jasarat News:
2025-09-25@05:50:20 GMT

پاک امریکا تعلقات کا نیا موڑ

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگ کے ماحول میں پاکستان کو ایک برتری جہاں بھارت کے مقابلے میں حاصل ہوئی ہے وہیں ہمیں یہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک نیا سیاسی رومانس یا بہتر تعلقات کا نیا دور بھی شروع ہوا ہے۔ پاکستان بھارت کی کشیدگی سے پہلے پاکستان امریکا تعلقات میں کوئی زیادہ گرم جوشی نہیں تھی اور بہت سے سیاسی پنڈتوں کے بقول اب امریکا کو پاکستان کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسی طرح امریکا میں بھی پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر کافی تحفظات پائے جاتے تھے۔ مگر اب ایسا لگتا ہے کہ امریکا کے اندر بھی پاکستان کی اہمیت بڑھی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان بھارت تعلقات کے بگاڑ میں کشمیر کے مسئلہ کو عالمی مسئلہ قرار دینا اور خود کو دونوں ملکوں کے درمیان اس مسئلہ کے حل میں ثالثی کے کردار کے طور خود کو پیش کرنا اور عملاً پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمہ میں ہونے والی کوششوں کا اعتراف ظاہر کرتا ہے کہ امریکا میں بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بھی اہمیت بڑھی ہے۔ حالیہ دنوں میں فیلڈ مارشل اور آرمی چیف کا دورہِ امریکا اور وہاں ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے علٰیحدہ ون ٹو ون ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ امریکا موجودہ خطہ سمیت عالمی حالات میں پاکستان کے کردار کو نئے سرے سے دیکھ رہا ہے اور جس طرح سے امریکی صدر نے پاکستان، فوجی یا قیادت کو شاباش اور پزیرائی دی ہے اس پر بھارت سمیت عالمی دنیا اور خود پاکستان میں بڑی حیرانگی سے دیکھا جارہا ہے۔ حالانکہ یہ وہی امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے بارے میں موجودہ حکومت ہمیشہ سے ان کے بارے میں تحفظات رکھتی تھی مگر اب حالات اس حد تک بدل گئے ہیں کہ موجودہ حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کردیا اور حکومت میںبیٹھے ہوئے لوگ بھی حکومت کے اس فیصلے پر حیران ہیں کہ یہ سب کچھ کیسے اور کیونکر ممکن ہوا۔ ایک طرف وہ امریکی صدر جو غزہ میں ہزاروں معصوم افراد کا قاتل اور اسرائیل کا سرپرست ہے اسے کیسے نوبل امن کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ جہاں تک پاک بھارت جنگ کو عملاً روکنے میں امریکی صدر کا کردار ہے تو اس کردار کو بھارت تو تسلیم کرنے کے لیے ہی تیار نہیں ہے اور بھارت نے کھل کر کہہ دیا ہے کے ہم نے امریکا سے کوئی مدد نہیں مانگی تھی اور نہ ہی ہم کسی بھی طور پر کشمیر کے مسئلہ پر امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مداخلت یا ثالثی کو قبول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حالیہ ایران اسرائیل تنازع میں بھی امریکی صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر میں بھی گفتگو ہوئی ہوگی اور بہت سے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف پاکستان کا نیا کردار دیکھ رہا ہے۔ اگرچہ پاکستان سمیت کئی مسلم ملکوں نیا امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ مگر امریکی وزیر خارجہ کے بقول جو اسلامی ممالک ایران پر حملوں کے خلاف امریکا و اسرائیل کی مذمت کررہے ہیں وہ دراصل اندر سے ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں سہولت کاری دے رہے ہیں، ان کی ہمارے اوپر تنقید اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے ہے اور ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ اس سے قبل نیتن یاہو کہہ چکے ہیں کہ ایران کے بعد اگلی باری پاکستان کی ہوگی اور ہم پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بھی اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ ایک بات ہمیں سمجھنی ہوگی کہ امریکا کی پاکستان کے لیے حمایت کوئی مفت کا سودا نہیں ہے اور نہ ہی امریکی صدر کا کوئی لنچ فری کا ہوتا ہے۔ بظاہر بطور پاکستان ہم امریکا میں اپنی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بہت خوش ہیں کہ بھارت کے مقابلے میں امریکا ہماری حمایت کررہا ہے۔ ایک بات ہمیں یہ نہیں بھولنی چاہیے کہ آج بھی اس خطے میں امریکا کا اسٹرٹیجک سطح کا بڑا پارٹنر بھارت ہی ہے اور وہ اس خطے میں باقی ممالک کے مقابلے میں اسی کی بالادستی چاہتا ہے اور خود بھارت بھی سمجھتا ہے کہ ا س کا اہم پارٹنر امریکا ہی ہے اور ان دونوں ملکوں کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ماضی میں بھی امریکا کا ہم پر ہمیشہ سے یہ دبائو رہا کہ ہم بھارت کی خطے میں بالادستی کو قبول کرکے آگے بڑھیں۔ دوسری جانب امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستان کا جھکائو چین کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہمیں پاکستان چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو روکنا ہوگا اور پاکستان کو اپنی طرف کھڑا کرنا ہوگا۔ اسی طرح امریکا پاکستان پر یہ بھی دبائو ڈالے گا کہ وہ تعلقات کی بنیاد پر ایران کو اس بات پر قائل کرے کے وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرے تاکہ امریکا اور ایران کے تعلقات بہتر ہوں۔ لیکن اگر ایران اس جوہری معاہدے پر تیار نہیں ہوتا تو پھر امریکا کھل کر یا پس پردہ ایران کے خلاف پاکستان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ مطالبہ بھی پاکستان سے کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اپنی طرف سے اسرائیل کی حیثیت کو تسلیم کریں اور پاکستان خود کو چین کے مقابلے میں امریکی مفادات تک محدود رکھے۔ اگرچہ ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی ہوگئی ہے مگر یہ جنگ ختم نہیں ہوئی اور آگے بھی ایران اور اسرائیل یا امریکا تنازع جاری رہے گا۔ اس کھیل میں پاکستان اصولی طور پر کہاں کھڑا ہوگا اور کس کا ساتھ دے گا اہم سوال ہے۔ کیونکہ اگر ایران اسرائیل تنازع بڑھتا ہے اور جس انداز سے امریکی صدر نے ایران کو دھمکیاں دی ہیں وہ ظاہر کرتی ہیں کہ جنگ کا ماحول برقرار ہے اور ایران کے خلاف امریکا نئی صف بندی کے ساتھ سامنے آئے گا اور خود ایران میں رجیم چینج کا ایجنڈا بھی امریکا کا ترجیحی ایجنڈا برقرار ہے۔ اس لیے جو امریکی ایجنڈا ہے وہ بدستور پاکستان کے حق میں نہیں ہے اور اگر ہم اس ایجنڈے کا حصہ بنتے ہیں تو ہمارے لیے دنیا میں جہاں نئے خطرات جنم لیں گے وہیں ہماری داخلی تقسیم میں بھی اضافہ ہوگا تو اس لیے ہمیں امریکا سے اپنے تعلقات ضرور بہتر بنانے ہیں مگر اس کی قیمت کسی ملک کے خلاف کھڑے ہونے سے نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان اپنی نیشنل سیکورٹی پالیسی میں پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اب نے کسی بھی ملک کے ساتھ کسی بھی ملک کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بننا اور ہمارا تعلق ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور معاشی تعاون کی بنیاد پر ہوگا۔ اس لیے مجموعی طور پر بھارت کی دشمنی میں ہمیں امریکا کے جنگی عزائم سے بھی خبردار رہنا ہوگا اور خود کو امریکی الہ ٔ کار کے طور پر پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ماضی میں ہم نے امریکا کی بے جا حمایت کی وجہ سے خود کو داخلی طور پر تباہی کی طرف دھکیلا ہے اور جو دہشت گردی کا بطور ریاست ہمیں سامنا ہے اس کا مرکزی کردار بھی عملاً امریکا کی پالیسیاں اور پاکستان کی حمایت تھی۔ ان ہی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور آج تک اس جنگ کی شمولیت کی قیمت ادا کررہا ہے۔ اس لیے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو سوچنا چاہیے کہ حالیہ دنوں میں امریکا کی دوستی اور ہمارے حق میں پزیرائی کے پیچھے اصل کھیل کیا ہے اور کیسے ہم اس کھیل سے خود کو بچاسکتے ہیں۔ کیونکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران پر حملہ کی مذمت کا ذکر تو ملتا ہے مگر ہم نے براہ راست امریکا کی ایران پر جارحیت اور حملہ کی مذمت کرنے میں امریکا کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا ہے جو امریکا کی خوشنودی کے سوا کچھ نہیں اور یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ ہم امریکا پر براہ راست تنقید سے گریز کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مقابلے میں ہے کہ امریکا میں پاکستان اور اسرائیل پاکستان کے پاکستان کی امریکا اور اسرائیل کی امریکی صدر میں امریکا امریکا کا امریکا کے امریکا کی ایران کے ایران پر کے ساتھ نہیں ہے کے خلاف کسی بھی میں بھی اور خود اس لیے ہے اور کے لیے خود کو اور ہم رہا ہے گا اور ہیں کہ

پڑھیں:

پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا، ڈونلڈ ٹرمپ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں، یہ ساتوں جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں، ان جنگوں کو رُکوانے میں اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یہاں بلانے کے لیے بہت شکریہ، میری حکومت کے 8 ماہ کے دوران اچھی تبدیلیاں آنی شروع ہوگئی ہیں، پچھلی انتظامیہ نے ہمارے ملک کو بے انتہاء مسائل سے دو چار کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، امریکا کی معیشت مضبوط اور سرحدیں محفوظ ہیں، اگر کوئی غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تو اس کو جیل جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا شدید مشکلات کا شکار تھا، ہم نے اقتدار میں آکر مہنگائی کو کنٹرول کیا، امریکا اپنے سنہری دور سے گزر رہا ہے، ہمیں معاشی تباہی ورثے میں ملی، امریکا کو عالمی منظر نامے پر ایک بار پھر عزت و تکریم مل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، شہباز شریف
  • ایران یورینیم افزودگی سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹےگا، کوئی دباؤ قبول نہیں: خامنہ ای
  • ’امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایران یورینیئم کی افزودگی نہیں روکے گا‘
  • جوہری ہتھیاربنانے کا کوئی ارادہ نہیں،مگر یورینیئم افزودگی پردباؤ میں نہیں آئیں گے:خامنہ ای
  • میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں
  • پاک بھارت جنگ سمیت7جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں،ٹرمپ
  • پاک بھارت جنگ سمیت7جنگیں رکوائیں،اقوام متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں،ٹرمپ
  • پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا
  • ٹیرفس اور ویزا خدشات کے درمیان آج بھارتی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات