data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخوا کے صوبائی کونسل کا اہم اجلاس جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں مرکزی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی صدر عبدالواسع،جنرل سیکرٹری سیدنورالحسنین گیلانی، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری صابرحسین اعوان،جے یو پی کے اویس احمد قادری ایڈووکیٹ، اسلامی تحریک کے مرتضیٰ عابدی ،جماعت اہلحدیث کے ادریس خلیل، ملی مسلم لیگ کے سمیع اللہ،البصیرہ کے محمد قاسم،جمعیت اتحادالعلما کے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی، مولانا ہدایت اللہ،مولانا تسلیم اقبال سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی
اختلافات کے خاتمے کے لیے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیداکرنے کے لیے ملی یکجہتی کونسل کے دائرہ کارکو مزید پھلایا جائے گا اورصوبے کے بعد ڈویژنل سطح پر بھی ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور ایران اسرائیل جنگ میں اسرائیل سمیت امریکا کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پرکل 27جون بروز جمعہ ملک بھر میں یوم الفتح کے طور پر منایا جائے گا اس دن علما کرام جمعہ کے روز منبر ومحراب سے امریکا،بھارت،اسرائیل مردہ باد اور پاکستان فلسطین ایران زندہ باد کے موضوع پر خطبات دیں گے۔اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں اسرائیل نے گزشتہ 2 سال سے بے گناہ بچوں،خواتین اور نہتے عوام کو وحشیانہ بمباری سے شہید کرکے عملاً انسانیت کو ملیامیٹ کرنے کی شرمناک جنگ مسلط کی ہے جس کے جواب میں حماس نے دنیا کی جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس اسرائیل کو ناکوں چنے چپواکر نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے بچوں ماؤں بہنوں کی لازوال قربانیوں کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے میں بھی امریکا کی حمایت اسرائیل کو حاصل تھی۔ امریکا نے ایران میں رجیم چینج کی سازش تیار کی تھی۔موساد نے حماس کی قیادت کی طرح ایران میں ٹاپ ملٹری لیڈر شپ اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا لیکن ایران نے بھی حماس کی طرح اسرائیل کا نہ صرف ڈٹ کرمقابلہ کیا بلکہ اسرائیل کو پہلی بار تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں اپنی دفاع پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ غزہ اور ایران پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں امت مسلمہ متحد ہوئی اور اب اس اتحاد کے نتیجے میں فرقہ واریت اور تعصبات پر مبنی شیعہ سنی عمارتیں بھی گر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں نے قائداعظم کے اس فرمان کو بھلا دیا تھا کہ اسرائیل یورپ کی ناجائز اولاد ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے ہمارے یہاں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی تھی لیکن طوفان القدس کے تحت اہل غزہ کی لازوال قربانیوں اور ایران کے جرأت مندانہ وار نے ان عناصر کو بھی خاموش کردیا ہے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں بھی ملی یکجہتی کونسل پرامن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروع دینے کے لیے منبر ومحراب اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لوگ ایک طویل مدت سے بدامنی سے دوچار ہیں اس وقت بھی بدامنی کی لہریہاں پر موجود ہے جس نے ہماری معیشت کو شدید متاثر کیا ہے حکومت اور فیلڈ مارشل صاحب اسے بھی اپنی ترجیحات میں شامل کریں حکومت آئین میں موجود صوبوں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں معدنیات اور قدرتی ذخائر پر مقامی لوگوں کی حق کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت صوبوں کو ان کے جائز حقوق فراہم کردے تاکہ ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے اور وہ بہتر طور پر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جائے گا کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے جموں وکشمیر منایا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251107-01-12
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جمعرات کو یوم شہدائے جموں منا یا۔یہ دن لاکھوں شہید مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، نومبر 1947 کے پہلے عشرے میں ہندو بلوائیوں نے لاکھوں نہتے مرد و خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا، کشمیری 6نومبر کے دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 77 برس سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے غیر قانونی قبضہ اور کشمیریوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارت کے ان جرائم پر خاموش نہ رہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل عام کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کرے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے
  • شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
  • پاکستان سب کا ، قومی یکجہتی ہماری اصل طاقت: خواجہ آصف  
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کو امریکی قر اداد کی حمایت کر نے کی ضرورت ہے؟
  • ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام
  • میں ایران پر اسرائیلی حملے کا انچارج تھا،ٹرمپ
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
  • بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
  • غزہ میں استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی، امریکی صدر
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے جموں وکشمیر منایا گیا