اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ کیوں جوڑے؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے آخری دو دن میں اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے قریب تھے، امید ہے اب جلد پیشرفت ہوگی۔
امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے شدید میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ جوڑے۔
صدر کا کہنا تھا کہ ”آخری دو دن اسرائیل پر بہت بھاری گزرے۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی، متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔“
انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست جنگ شروع ہونے کے امکانات بڑھ رہے تھے، لیکن غزہ میں جنگ بندی قریب آچکی تھی۔
صدر نے دو ٹوک کہا کہ ایران کے میزائل حملوں نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت پر سوال اٹھا دیے، جس کے بعد امریکا نے ٹوماہاک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ ”اسرائیل اس سطح کی ٹیکنالوجی رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا،“۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے فردو جوہری مرکز پر حملے نے وہاں ”تباہی کے سوا کچھ نہیں چھوڑا“۔ ان کا کہنا تھا کہ ”اگر ایران نے دوبارہ یورینیم کی افزودگی شروع کی تو امریکا بلا جھجک دوبارہ حملہ کرے گا۔“
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہوسکتی ہیں، لیکن خطے میں پائیدار امن کے لیے امریکا، ایران اور اسرائیل کو غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنگ بندی کے کہ ایران کے لیے
پڑھیں:
بالی ووڈ فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ سے متعلق ڈائریکٹر نے حیرت انگیز انکشاف کردیا
بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پریادرشن نے اس فلم کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم درحقیقت ایک مکمل ریمیک تھی، جس میں کوئی بھی ڈائیلاگ اصلی نہیں تھا بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔
68 سالہ ہدایت کار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’میں عام طور پر فلموں میں کافی تبدیلیاں کرتا ہوں، لیکن ’ہیرا پھیری‘ مکمل طور پر ریمیک تھی۔ یہ فلم جس طرح کی تھی، ویسی ہی بنائی گئی تھی۔‘‘ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم کے لیے ہندی میں کوئی اصلی ڈائیلاگ نہیں لکھے گئے تھے، بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2000 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم دراصل 1989 کی ملیالم فلم ’رامجی راؤ‘ کا ریمیک تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کو ناظرین نے اس قدر پسند کیا کہ اس کے دو سیکوئلز بھی بنائے گئے۔
پریادرشن نے ریمیکس بنانے کے اپنے طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اداکاروں کو اصل فلم نہیں دکھاتے۔ انہوں نے کہا ’’میں نے یہ غلطی صرف ایک بار کی تھی جب میں ملیالم فلموں کے تیلگو ریمیکس بنا رہا تھا۔ میں نے موہن لال کی فلمیں اداکاروں کو دکھائیں تو انہوں نے ان کی نقل کرنے کی کوشش کی، جبکہ ہر ایک کی باڈی لینگویج مختلف ہوتی ہے۔‘‘
یہ انکشاف فلم کے مداحوں کے لیے خاصا حیرت کا باعث ہے، جنہوں نے اس فلم کو بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں سے ایک مانا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے، جہاں اس کے ڈائیلاگس اور سینز میمز اور کلپس کی شکل میں وائرل ہوتے رہتے ہیں۔
پریادرشن کا یہ بیان فلم انڈسٹری میں ریمیکس کے عمل پر روشنی ڈالتا ہے اور بتاتا ہے کہ کس طرح ایک کامیاب فلم کو دوسری زبان میں ڈھالا جا سکتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu