اسلام آباد:

ایرانی سفیر نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منانے کے موقع پر پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت پر  زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی تاریخی اور فیصلہ کن فتح کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پورے عزم کے ساتھ لڑنے کے بعد ایک منصفانہ اور طاقتور جنگ بندی دشمن پر نافذ کرنے میں باوقار کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے دی جانے والی غیر متزلزل حمایت کو ایرانی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔

At this historic and momentous juncture, as the great nation of Iran celebrates a dignified and decisive victory—culminating in the imposition of a just and powerful ceasefire upon the belligerent adversary—I wish to extend my heartfelt appreciation to the government and people…

— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) June 25, 2025

رضا امیری مقدم نے کہا کہ جب صہیونی حکومت نے ایران کے خلاف جارحیت کی تو پاکستان نے برادر مسلم ملک اور  دوست ایران کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں باوقار اور اصولی موقف اختیار کیا، جس پر وہ تہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ایرانی سفیر نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، قومی اسمبلی و سینیٹ کے ارکان، علما، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام حلقوں نے جس جرأت مندی اور اصولی موقف کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے وزارت خارجہ پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا، جس نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مسلسل اور مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی اقوام تاریخ میں بھائی چارے اور یکجہتی کی علامت رہی ہیں۔ ایرانی عوام پاکستانی قوم کی اس تاریخی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فتح مسلم امہ کی تاریخ میں ایک قابلِ فخر، طاقتوراور  حق کی فتح کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایران کے

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم