چین اور پاکستان کا باہمی امور پر مؤقف میں ہم آہنگی پر اظہارِ اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
بیجنگ میں پاکستان اور چین کی اقوامِ متحدہ سے متعلق پانچویں مشاورت ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سفیر نبیل منیر، چینی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ افسر شین بو نے کی۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے اقوامِ متحدہ اور عالمی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز اگست میں چین کا دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں متوقعاجلاس میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر علاقائی و عالمی امن و سلامتی پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک نے باہمی امور پر مؤقف میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان اور چین نے اقوامِ متحدہ سمیت کثیر الجہتی اداروں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سفیر نبیل منیر اور چینی نائب وزیرِ خارجہ ماؤ دی یو کی بھی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا
دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دے دیے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے جبکہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا، پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے، پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس بھارت کے بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا، بین الاقوامی برادری بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا نوٹس لے۔