جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگئے، آج وہ خود مائنس ہو گئے ،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینا اور کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے، اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، میں نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، کسی قسم کی تفریق ہماری سوچ نہیں ہو سکتی، میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سےتھا، اپوزیشن بھی جانتی ہے نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، صرف ٹیکس نیٹ کو بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں جو کام ہوئے ہیں، ان سب کا احاطہ کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 5335 ارب روپے کا تاریخی بجٹ دیا اور 30 سال سے واجب الادا قرض مکمل طور پر ختم کر دیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور سینئر وزراء کی بجٹ میں کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بجٹ میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو میں تاریخی اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا، جبکہ معدنیات کے شعبے میں 30 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ جنوبی پنجاب کو خصوصی توجہ دی گئی، جہاں سے گرین بسوں، صاف پانی کے منصوبے اور لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع، تحصیل اور شہر ان کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے اور پنجاب کے تمام شہریوں کو لاہور جیسی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور گھر گھر ادویات پہنچائی جا رہی ہیں۔
مریم نواز نےوزیراعظم شہباز شریف، افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کو فتح دی۔ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن کے اصولوں پر کاربند ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن ہم نے کر دکھایا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابا کیا گیا۔ مریم نواز نے اپوزیشن کی مداخلت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”بولنے دیں، انہیں بولنے دیں“۔
مریم نواز نے بانی تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے خود تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی مائنس ہو چکے ہیں اور اب ان کی اپنی جماعت بھی یہی کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”جو کہتے تھے نواز شریف مائنس ہوگئے، آج وہ خود مائنس ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی جانتی ہے کہ نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، اپنی قیادت کی کارکردگی سے ہے۔ مریم نواز نے اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ”آپ ہی کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف مائنس ہو
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
برازیل (ویب ڈیس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس (سی او پی 30 ) میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیرا علیٰ کے ہمراہ ہیں۔
مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں ماحولیاتی بہتری کے اپنے وژن اور اقدامات پر خطاب کریں گی، برزایل میں کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب اور الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اپنا وژن اجاگر کریں گی جبکہ وہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے لیے اپنا موقف پیش کریں گی۔
اس موقع پر مریم نواز بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔