(بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ کی غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں اور نئے گریڈ کے مطابق تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔

 وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے ، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے رواں برس 11 سے 14 مارچ تک چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں تیار کی تھیں۔

مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق پولیس  سروس آف پاکستان کے سعد اختر کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں خدمات جاری رکھنے، زعیم اقبال شیخ کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ایف آئی اے میں خدمات جاری رکھنے، محمد طارق چوہان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، پولیس سروس کے خرم شکور کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، شہزادہ سلطان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور ڈی جی نیب راولپنڈی خدمات جاری رکھنے، وسیم احمد خان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر پنجاب  حکومت میں خدمات جاری رکھنے، پولیس سروس کے ذوالفقار لارک  کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، شرجیل کریم کھرل کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، ایف آئی اے میں تعینات شکیل احمد درانی کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ایف آئی اے میں خدمات جاری رکھنے، پولیس سروس کے اقبال دارا کے گریڈ 21 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، پولیس سروس کے خرم علی کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، پولیس سروس کے محمد جعفر کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ایف  آئی اے میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ  144 نافذ کر دی

 پولیس سروس کے آزاد خان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات آئی بی سے بلوچستان حکومت، پولیس سروس کے محمد طاہر کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات ایف آئی اے سے خیبرپختونخوا حکومت، پولیس سروس کے عباس احسن کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات ایف آئی اے سے خیبر پختونخوا حکومت اور پولیس  سروس کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر ہمایوں بشیر تارڑ کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن  12 افسران  کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے اُن کی تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت میں تعینات محمد نواز نسیم کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی ظفر اقبال کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ  ہاؤسنگ اتھارٹی خدمات جاری رکھنے، پنجاب حکومت میں  تعینات عظمت محمود خان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن عامر جان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور ای ڈی، نیشنل ووکیشنل و ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن خدمات جاری رکھنے، پنجاب حکومت میں تعینات صولت ثاقب کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، سیکرٹری محکمہٴ خزانہ آزاد کشمیر حکومت اسلام زیب کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور سیکرٹری محکمہٴ خزانہ آزاد کشمیر حکومت خدمات جاری رکھنے، ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کو  گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور  ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن خدمات جاری رکھنے، منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان سفارتخانہ، واشنگٹن، امریکہ محمد حنیف چنا کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان سفارتخانہ امریکہ خدمات جاری رکھنے، سندھ حکومت میں تعینات آصف اکرام کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر خدمات جاری رکھنے، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں تعینات ڈاکٹر سیف الرحمان کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن نورین بشیر کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن اور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن ہمایوں خان  کق گریڈ 21 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، پولیس سروس آف پاکستان کے 33 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے، پولیس سروس کے محمد فواد الدین ریاض قریشی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات آئی بی سے پنجاب حکومت، محمد علی نیکو کارا کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات آئی بی سے پنجاب حکومت، پولیس سروس کے عمران شوکت کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت، جنید احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر اُن کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت، حسن اسد علوی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات آئی بی سے بلوچستان حکومت،محمد ہارون جوئیہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات ایف آئی اے سے اسلام آباد پولیس، عمران شاہد کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات خیبر پختونخواہ حکومت سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، پولیس سروس کے محمد قریش خان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات خیبر پختونخواہ حکومت سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، شاد ابن مسیح کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات سندھ حکومت سے بلوچستان حکومت، سید محمد عباس رضوی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ فیصل بشیر میمن کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے، اعتزاز احمد گورایہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے، عصمت اللہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ایف ائی اے میں ہی خدمات جاری رکھنے، فرخ علی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے، قاسم علی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خیبرپختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، سہیل احمد شیخ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، آغا طاہر علاؤالدین کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، ڈاکٹر میاں سعید احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خیبر پختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، حسن مشتاق سکھیرا کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر آئی بی میں خدمات جاری رکھنے، عمر ریاض کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں خدمات جاری رکھنے، پولیس سروس کے شیراز نذیر کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے، اسد سرفراز خان کو گریڈ  20 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کو گریڈ  20 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، نجیب الرحمان بگوی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خیبر پختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، محمد عمر فاروق سلامت کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، شہزادہ بلال عمر کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، عامر عبداللہ خان نیازی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ایف آئی اے میں خدمات جاری رکھنے، عرفان اللہ خان کی گریڈ 20 میں ترقی دے کر خیبر بختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، مصطفیٰ حمید ملک کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے، وزیر خان ناصر کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، برکت حسین کھوسہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، سجاد خان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خیبر پختون خواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، شوکت علی کھیتران کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 49 افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دی گئی ہے، پنجاب حکومت میں تعینات صاحبزادی وسیمہ عمر، خاور کمال، کرن خورشید ، محمد عمر مسعود، بینش فاطمہ ساہی، نوشین ملک،محمد علی، حمیرا اکرام، ظہیر عباس،دانش افضال، محمد اجمل بھٹی،محمد سلیم افضل، ڈاکٹر آصف طفیل،سارہ راشد، محمد شعیب خان جدون، عمران حامد، محمد عبدالعامر خٹک  کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت میں تعینات محمد زمان، سید محمد افضل زیدی، زبیر احمد چنا،اسد علی خان،عابد سلیم قریشی ، جاوید علی جاگرانی، شادیہ عبداللہ، نثار احمد میمن، شاہ میر خان بھٹو کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید برآں نثار احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خیبر پختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آصف علی فرخ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت، عرفان اللہ کی گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات خیبر پختونخواہ سے بلوچستان حکومت، پنجاب حکومت میں تعینات منظر جاوید علی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ میں تعینات سہیل خان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خیبر پختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید برآں عثمان خالد خان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت، طلحہ حسین فیصل کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات پنجاب سے خیبر پختونخواہ حکومت، محمد ایاز کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن مریم کیانی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کے بطور جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن خدمات جاری رکھنے، ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود کی گریڈ 20 میں ترقی دے کے بطور ممبر ایڈمن سی ڈی اے خدمات جاری رکھنے، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن عاصم ایوب کو گریڈ 20 میں ترقی دے کے بطور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن خدمات جاری رکھنے، کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوار الحق کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بطور جوائنٹ سیکرٹری قومی صحت ڈویژن خدمات جاری رکھنے، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نائلہ باقر کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بطور جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خدمات جاری رکھنے، فضل خالق کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خیبر پختونخواہ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، جوائنٹ سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن صائمہ احد کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بطور جوائنٹ سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن خدمات جاری رکھنے، محمد حمزہ شفقات،محمد شاہ زیب خان اور سعادت حسن کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم دفتر عمارہ خان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بطور جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم دفتر خدمات جاری رکھنے، جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن سلمان غنی کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر بطور جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن خدمات جاری رکھنے اور وزیراعظم کی پرنسپل سٹاف افسر شوزب سعید کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ا ن کی خدمات کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ا ن کی خدمات حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر خدمات کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور خان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر آئی اے میں خدمات جاری رکھنے پولیس سروس کے محمد کی گریڈ 20 میں ترقی سے بلوچستان حکومت میں ترقی دے کر ایف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت میں تعینات خدمات آئی بی سے افسران کی گریڈ ایف آئی اے میں خدمات پنجاب خزانہ ڈویژن علی کو گریڈ خدمات سندھ کے مطابق

پڑھیں:

چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا زیادہ آبادی کو طاقت بنایا : گورنر پنجاب 

لاہور (خاور عباس سندھو) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا۔پاکستان اور چین کی دوستی اسی طرح چلتی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم بھی مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ژائو شیریں نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا۔ تقریب میں ایران ، برطانیہ ، ترکیہ سمیت متعدد سفارتکاروں، سیاسی رہنمائوں، کاروباری شخصیات ، میڈیا پرسنز ، بیورکریٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جن میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، سندس فائونڈیشن کے صدر یاسین خان ، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان،لاہور چیمبر کے سابق صدر کاشف انور اور دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا چین نے صرف 76 سال میں پوری دنیا میں ثابت کیا کہ وہ ایک زبردست قوم ہے۔ ہمارے لئے آبادی ایک مسئلہ ہے، لیکن چین نے 76سال میں وہ کر دکھایا کہ آبادی کوئی مسئلہ نہیں۔ چین نے زیادہ آبادی کو اپنی طاقت بنایا۔ چین کی ترقی پوری دنیا میں ایک مثال ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کی بنیاد صحیح معنوں میں ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی۔ تمام حکومتوں نے اسے آگے بڑھایا۔ گزشتہ 10 سے 15 سال میں پاک چین دوستی عظیم بلندی پر پہنچی جس کی بنیاد سی پیک ہے اور اس کا کریڈ صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔ سی پیک کی بنیاد گوادر پورٹ ہے اور گوادر پورٹ کو آصف علی زرداری نے چین کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص نے جو پاکستان کو عزت دی اس کی بنیاد جے ایف 17 تھنڈر طیارے ہیں جن کی بنیاد 2007-08 میں رکھی گئی، انہی طیاروں نے رافیل گرائے۔ جس طرح ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط ہیں اس طرح معیشت بھی بہتر ہوگی، سسٹم بہتر ہوگا، یہ عظیم ملک ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں ڈسپلینڈ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنی بات کریں گے کہ میرے سمیت طاقتور سیٹوں پر بیٹھے افراد کو نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، کوئی وجہ نہیں یہ ملک عظیم بلندی کی طرف جائے جس کے لئے یہ بنا ہے۔ گورنر پنجاب نے چینی قونصل جنرل ژائو شیریں کے پاکستان چین دوستی کے لئے بہترین کردار اداکرنے پر ان کی بھرپور تعریف کی۔ چینی قونصل جنرل ژائو شیریں نے اپنے خطاب کے آغاز میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کا ذکر کیا اور کہا حال ہی میں سیلاب نے پنجاب، سندھ اور پاکستان کے دیگر صوبوں کو متاثر کیا ہے، جس سے لوگوں کی جان و مال کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ میں ابھی کچھ دن پہلے چین سے واپس آیا ہوں، اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان کی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے، چین نے فوری طور پر ہنگامی امداد کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا گزشتہ 76 برسوں کے دوران، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت میں چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں ترقی کی ہے اور اپنے عوام کے معیار زندگی کو مسلسل بہتر کیا ہے۔ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اختتام کا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، چین نے عالمی اقتصادی ترقی میں تقریباً 30 فیصد سالانہ حصہ ڈالا ہے، اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس سال چین کی مجموعی اقتصادی پیداوار 140 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی۔ ژائو شیریں نے چین کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی نظم و نسق میں، چین نے دنیا کا سب سے بڑا کلین پاور جنریشن سسٹم قائم کیا ہے اور دنیا کی نئی سبز جگہ کا ایک چوتھائی حصہ دیا ہے۔ لوگوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے لیے، چین نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی، سماجی تحفظ، اور صحت کی دیکھ بھال کا نظام بنایا ہے۔ چین، پاکستان مشترکہ تربیتی ماڈل پاکستان کے لیے اعلیٰ درجے کی تکنیکی صلاحیتیں پیدا کر رہا ہے۔ چین کی ترقی دنیا کے لیے ایک نعمت ہے اور ہم انسان جس دنیا میں رہ رہے ہیں اس کا اثر بھی چین کے مستقبل پر پڑتا ہے۔ چین نے دنیا کو کھلے بازوؤں کے ساتھ قبول کیا ہے اور ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے۔ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طور پر نبھایا ہے، اور آزاد تجارت، باہمی رابطے، قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم، حقیقی کثیرالجہتی، امن، سلامتی اور مشترکہ ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ اس سلسلے میں، چین اور پاکستان کے تعلقات دوسرے ممالک کے لیے ایک نمونہ رہے ہیں۔ ہمارا سٹرٹیجک تعاون دونوں ممالک، خطے اور مجموعی طور پر دنیا کی مشترکہ ترقی کے لیے اہم ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ مضبوط چین پاکستان تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچاتے ہیں بلکہ علاقائی اور عالمی امن اور ترقی میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ چین اور پاکستان کی حکومتوں نے مشترکہ طور پر ایکشن پلان جاری کیا ہے تاکہ نئے دور (2025-2029) میں ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی کمیونٹی کو فروغ دیا جا سکے، مضبوط باہمی سیاسی اعتماد کو فروغ دیا جائے، قریبی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے، سکیورٹی تعاون کو بڑھایا جائے، اور مزید ٹھوس عوامی حمایت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پڈعیدن،سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت دفاتر کی تالہ بندی جاری
  • اسپین کا غزہ امدادی صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملوں کے باوجود سفر جاری رکھنے کا عزم
  • بیٹی کی لاش 20 برس فریزر میں محفوظ رکھنے والی ماں گرفتار
  • وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات ، معاشی شمولیت اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی
  • شہباز شریف سےکرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات، پاکستان کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ
  • وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، پاکستان کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ
  • پاکستانیوں کی سعودیہ میں خدمات مثالی تعلقات و ترقی کا باعث ہیں، شہباز شریف
  • چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا زیادہ آبادی کو طاقت بنایا : گورنر پنجاب