اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، گریڈ 22 میں افسران کی ترقی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز


اسلام آباد :نائب وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے مشیر سید توقیر حسین شاہ، خواجہ آصف، بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کی منظوری دی گئی۔
پاکستان کسٹمز سے دو افسران، واجد علی اور رباب سکندر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جب کہ ان لینڈ ریونیو سروس سے پانچ افسران ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
ان لینڈ ریونیو سروس کے ترقی پانے والے افسران میں ڈاکٹر حامد عتیق سرور، شاہد اقبال بلوچ، سعدیہ صدف گیلانی، محمد اقبال اور تہمینہ عامر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان افسران کی ترقی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باعث کچھ عرصے سے رکا ہوا تھا، جسے اب منظوری دے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلائی چھنگ دہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے اختیار کو چیلنج کرنا ناکام ہوگا، چینی میڈیا سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی شفاف نیلامی سے ایک اہم مالیاتی سنگ میل کو عبور کرلیا ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردی بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کےلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گریڈ 22 میں افسران کی

پڑھیں:

وعدے مطابق ترمیمی بل پہلے سینیٹ میں لائے، منظوری پر مبارکباد ، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے قائد ایوان اور نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق بل پہلے سینیٹ میں لے کر آئے، تاریخی بل سینیٹ سے منظور ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف، بینظیر بھٹو سمیت تمام جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت پر اتفاق کیا گیا تھا، آئینی ترامیم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے کی گئی ہیں، موجودہ چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی سینیارٹی برقرار رہے گی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ دوسری اہم ترمیم آرٹیکل 243 میں ترمیم ہے، بھارت سے حالیہ جنگ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم نے بھارت کے ساتھ جنگ میں آرمی چیف عاصم منیر کو ہیرو قرار دیا، فیلد مارشل کا عہدہ آئین میں نہیں تھا۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ وعدے کے مطابق بل پہلے سینیٹ میں لے کر آئے، تاریخی بل کے منظور ہونے پر ایوان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے وقت 2 تجاویز تھی کہ ہزارہ پختونخوا یا خیبر پختونخوا نام دیا جائے، دونوں تجاویز اے این پی کو دی گئیں، پھر صوبے کا نام خیبر پختونخوا تجویز ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کابینہ کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پہلا اجلاس: 53 نکاتی ایجنڈا جاری
  • سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس  طلب، ایجنڈا جاری
  • ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسروں کے تبادلے 
  • شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا علامہ عامر عباس ہمدانی کی زیرصدارت اجلاس
  • چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، عدالتی نظام کو شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے امور کا جائزہ
  • 35ویں نیشنل گیمز کیلیے سیکورٹی انتظامات کا پلان جاری
  • اسحاق ڈار نے27ویں ترمیم کی منظوری، آئینی عدالت کے قیام کو تاریخی قرار دے دیا
  • وعدے مطابق ترمیمی بل پہلے سینیٹ میں لائے، منظوری پر مبارکباد ، اسحاق ڈار
  • وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کیلئے پُراعتماد