اسلام آباد میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی پُروقار تقریب جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کے 78ویں جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے اسلام آباد جناح گراؤنڈ میں پروقار تقریب جاری ہے جس میں صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور مہمان خصوصی موجود ہیں ان کے ساتھ اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزرا، دوست ممالک کے سفرا، ارکان اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
تقریب کا آغاز قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستوں نے پریڈ کا مظاہرہ کیا سلامی دی۔
تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، کرتب دکھائے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی آج ملاقات کا امکان، فیلڈ مارشل کی شرکت متوقع
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ون آن ون ملاقات کا امکان ہے۔وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے، بے تکلف انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے، امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو جاری رکھی، بات چیت کے اختتام پر تھمبز اپ (thumbs up) کا اشارہ کیا۔اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، اردن کے بادشاہ اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات کی، اس دوران غزہ میں جنگ بندی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔